بنگلورو ؛کرناٹک کے رارالحکومت بنگورو میں کارمک سنگھ بی ایم ایس و بی پی ایم ایس کے اراکین نے مختلف مطالبات کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت جب تک مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
اس سلسلے میں بی پی ایم ایس کے قومی جنرل سیکرٹری تھیرو کمار نے کہا کہ ادارے کی اعلیٰ لیڑرشپ کی جانب سے ان کے تمام تر مطالبات کو وزارت مالیات سے متعلق خط کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ جلد از جلد ان مطالبات کو تسلیم کیا جائے، تاکہ آرمی ورکرز کو راحت مل سکے۔
515 آرمی بیس ورکشاپ کارمک سنگھ کے صدر سمیع اللہ خان نے کہا ان کے مسایل و مطالبات کو گزشتہ 10 برسوں سے ان سنا کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔طویل انتظار کے بعد ہم نے اس معاملے کو لے کر احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے بچوں کے اخلاق اور کردار کی نشوونما پر توجہ دینے پرزور دیا
اس موقع پر مزدور تنظیم کے ذمہ داران سمیع اللہ خان اور تھیروکمار نے امید جتائی کہ ایک طویل مدت سے جاری ان کی یہ جدوجہد رنگ لائے گی اور مرکزی حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کو عملی جامع پہنایا جائے گا۔