ETV Bharat / state

علی گڑھ میں "نابینا طلباء کا کلچرل پروگرام "شامِ موسیقی - Ravindra Jain Award to Arshad Kamal

Blind students program in Aligarh Exhibition۔ صوبائی صنعتی و زراعتی نمائش علی گڑھ کے مکتاکاش منچ پر نابینا فنکاروں و دیگر اسکولی طلباء و طالبات کا کلچرل پروگرام " شامِ موسیقی" کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ارشد کمال فغاں کو ان کی شاعرانہ خدمات کے لیے رویندر جین ایوارڈ دیا گیا۔

Blind students program in Aligarh Exhibition

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 1:25 PM IST

علیگڑھ: ضلع علیگڑھ کی تاریخی نمائش کے مکتاکاش منچ پر نابینا و دیگر اسکولی طلباء و طالبات کے کلچرل پروگرام " شامِ موسیقی" کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے احمدی اسکول برائے نابینایان کی پرنسپل ڈاکٹر ناٸلہ راشد اور مہمانِ اعزازی اینجل گلوبل اسکول کی ڈائریکٹر شیریں شیروانی نے شرکت کی۔ دیگر مہمانان میں ڈاکٹر سید جاوید اختر، ڈاکٹر راکیش سکسینہ، پشپیندر سنگھ، کَنَک سنگھ، تبسم ثقلین، سعیدہ خاتون اور ڈاکٹر کنور آصف علی نٕے ڈاٸس کو عزت بخشی۔ پروگرام میں احمدی اسکول، اینجل گلوبل اسکول، کیتن کانوینٹ اسکول، وندنا اکیڈمی اور سون پری انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے نعت، بھجن، غزل، فلمی نغمے اور قوالی پیش کی۔ سرد موسم کے باوجود پروگرام کے آخر تک موجود رہ کر ناظرین نے پروگرام کا لطف اٹھایا۔

علی گڑھ میں
علی گڑھ میں "نابینا طلباء کا کلچرل پروگرام "شامِ موسیقی
یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو میں تین ماہ کی شیور ورکشاپ کا اختتام

نمائش میں موجود لوگوں نے نابینا فنکاروں کی شاندار پیشکش کو خوب پسند کیا۔ ان کی جانب سے مختلف پیشکش پیش کی گئی۔ جس میں نعت، غزل اور فلمی نغمے شامل ہیں۔ وہیں دوسری جانب نابینا طلباء کو نمائش کے مکتاکاش منچ میں عوام کے سامنے اپنے فن کو پیش کرکے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوئی۔ کلچرل پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے مہمانان نے خاص کر نابینا اور جسمانی معذور طلباء و طالبات کے لیے اس طرح کے کلچرل پروگرام کی وقت کی ضرورت بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم سے طلباء کے اندر چھپے ہنر کو باہر نکالنے کا موقع ملتا ہے۔ جس سے طلباء کے اندر خود اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

پروگرام کے درمیان میں مہمانِ خصوصی اور مہمان ِاعزازی کو شال اور مومینٹو پیش کیے گٸے۔ بعد ازاں معروف شاعر ارشد کمال فغاں بھی کو ان کی شاعرانہ خدمات کے لیے رویندر جین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کے انعقاد میں ناٸب کنوینر افشاں بیگم اور ضحیٰ خان کا خصوصی تعاون رہا۔ پروگرام کے اختتام پر کنوینر ڈاکٹر عرفان انصاری نے تمام مہمانان، ناظرین اور اسکول کے طلبا اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے پروگرام کامیابی کی منزلوں تک پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.