ETV Bharat / state

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے انتخابی مہم چلانے اہم ناموں کی فہرست جاری کی، اگلی میٹنگ 29 اگست کو دہلی میں - Assembly Elections 2024 - ASSEMBLY ELECTIONS 2024

بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 16 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس لسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی جموں اور کشمیر میں بی جے پی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ بی جے پی کی اگلی میٹنگ 29 اگست کو تجویز کی گئی ہے۔

بی جے پی نے اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست جاری کی
بی جے پی نے اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست جاری کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 4:22 PM IST

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے 16 امیدواروں کے ناموں کا فہرست جاری کی ہے۔ اب بی جے پی کی اگلی میٹنگ 29 اگست کو تجویز کی گئی ہے، جس میں دیگر سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اسٹار کمپینرز کی لسٹ بھی جاری کی ہے۔ اس لسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی، جموں اور کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی مہم کی قیادت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ،نتن گڈکری، منوہر لال کھٹر، کشن ریڈی، شیوراج سنگھ چوہان، جتیندر سنگھ اور سابق مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر، اسمرتی ایرانی اور وی کے سنگھ کے علاوہ راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما اور ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر بھی اس مہم میں حصہ لیں گے۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی 40 اسٹار مہم چلانے والے و دیگر نمایاں چہرے ہیں جو انتخابی مہم کے دوران جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔

2014 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی نے 28 سیٹیں جیتی تھیں۔ بی جے پی اور پی ڈی پی نے مخلوط حکومت بنائی تھی، لیکن بی جے پی کے اتحاد سے الگ ہونے کے بعد حکومت 2018 میں گر گئی تھی۔

بی جے پی کی انتخابی مہم کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں 10-12 ریلیاں کریں گے، اس کے علاوہ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اور دیگر سینئر بی جے پی لیڈروں کی ریلیاں بھی ہوں گی۔

جموں و کشمیر میں 19، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔ یہ جموں و کشمیر میں 2019 میں سابقہ ​​ریاست کی خصوصی حیثیت کھونے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد اسمبلی کا پہلا انتخاب ہے۔

بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی جانب سے انتخابات کے لیے پارٹی کے انتخابی امیدواروں کی دوسری فہرست 29 اگست کی میٹنگ کے بعد منظر عام پر لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی

پی ڈی پی امن و امان بگاڑنا چاہتی ہے، درخشاں اندرابی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.