ETV Bharat / state

بی جے پی کو گاندھی مجسمہ کے پاس دھرنےکی مشروط اجازت - بی جے پی

Sandeshkhali Violence بی جے پی نے سندیش کھالی واقعہ کے خلاف احتجاج کے لیے کلکتہ میں گاندھی مجسمہ کے پاس دھرنا پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ لیکن پولیس سے اجازت نہیں ملنے پر بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتو مجمدار نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے منگل کو بی جے پی کو دھرنا دینے کی اجازت دیدی ہے۔ تاہم،کچھ شرائط کے ساتھ یہ اجازت دی گئی ہے-

بی جے پی کو گاندھی مجسمہ کے پاس دھرنےکی مشروط اجازت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 7:17 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سو کانتو مجمدار نے پیر کو ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کر کے دھرنے کیلئے اجازت مانگی تھی۔ منگل کو جسٹس کوشک چندر کی عدالت میں سوکانت کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ وہیں تمام پارٹیوں کے سوالوں کے جواب دینے کے بعد جج نے بی جے پی کو مشروط دھرنا دینے کی اجازت دی۔

بی جے پی نے تین دن کے دھرنے کی اپیل کی تھی۔ لیکن ہائی کورٹ نے بی جے پی کو دو دن کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ، جج نے اپنے حکم میں کہاکہ بی جے پی کلکتہ میں گاندھی مجسمہ کے پاس 150 لوگوں کے ساتھ دھرنا دے سکتی ہے۔ لیکن یہ پروگرام دو دن تک کیا جا سکتا ہے۔ بی جے پی کو اس پروگرام کو پرامن طریقے سے کرنا ہے۔ لاؤڈ سپیکر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ پروگرام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو پارٹی کی میٹنگ میں بی جے پی کی ریاستی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پارٹی سندیش کھالی واقعہ کے خلاف کلکتہ میں مسلسل تین دن تک دھرنا پروگرام منعقد کرے گی۔ دھرنا پروگرام کی قیادت ریاستی صدر سکانتا اور قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری کریں گے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق کلکتہ میں گاندھی مجسمہ کے دامن میں اگلے منگل (27 فروری) سے جمعرات (29 فروری) تک مسلسل تین دن تک دھرنا جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس سے بچ کر سندیش کھالی کے مختلف گائوں کا دورہ کرنے میں میناکشی مکھرجی کامیاب

تاہم بی جے پی کے مطابق پولیس سے بھی اجازت لی گئی تھی۔ لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے شریک مبصر امیت مالویہ نے اتوار کی رات اپنے X(سابق ٹویٹر) ہینڈل پر لکھاہے کہ فوج کی اجازت کے باوجود، ریاستی پولیس نے گاندھی مجسمہ کے دامن میں بی جے پی کے دھرنے کی اجازت نہیں دی۔ ان کی طرف سے یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ اس علاقے میں لاؤڈ اسپیکر چلانے پر پابندیاں ہیں۔ اس کے بعد سوکانت نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ تاہم لاؤڈ اسپیکر بجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بی جے پی بدھ اور جمعرات کو دھرنے پر بیٹھ سکتی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.