ممبئی:ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کو لے کر بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتیں کمر کس کر انتخابی میدان میں اتر چکی ہیں۔سی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی جانب مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ سیٹ شئیرنگ کو لے کر کوشش تیز ہو گئی ہے۔
اگر ذرائع کی مانیں تو بی جے پی نے اب تک وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا کو 7 اور اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 4 سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔ بی جے پی نے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست میں مہاراشٹر کی کسی بھی سیٹ کے لیے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے میں یہ بات چل رہی ہے کہ بی جے پی ریاست میں اب تک سب سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ پارٹی نے کم از کم 30 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک مہاراشٹر میں اتنی سیٹوں پر الیکشن کبھی نہیں لڑا ہے۔ پچھلے پانچ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی نے زیادہ سے زیادہ 26 سیٹوں پر مقابلہ کیا ہے اور ریاست میں زیادہ سے زیادہ 23 سیٹیں جیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بہار نے کئی دہائیوں کی خاندانی سیاست کی وجہ سے نقصان اٹھایا ہے: مودی
پارٹی نے اپنے مہایوتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریاست میں 45 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔ بی جے پی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں شیوسینا سے لڑ کر ریاست میں 41 سیٹیں جیتی تھیں۔ یہ تعداد 2014 میں تھی۔