ETV Bharat / state

کرناٹک: محکمہ اقلیتی بہبود کے لئے زمین مختص، بی جے پی کا لینڈ جہاد کا الزام - محکمہ اقلیتی بہبود

Land allotment to Minority Welfare Dept ریاست کرناٹک میں کانگریس حکومت کی جانب سے محکمہ اقلیتی بہبود کو زمین الاٹ کی گئی ہے۔ جس پر بی جے پی نے کہا کہ ''یہ لینڈ جہاد ہے''۔

Karnataka govts
Karnataka govts
author img

By IANS

Published : Feb 29, 2024, 1:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2024, 2:40 PM IST

بنگلورو: کانگریس حکومت نے 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی دو ایکڑ اراضی محکمہ اقلیتی بہبود کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس پر بی جے پی نے جمعرات کو سدارامیا کی قیادت والی کرناٹک حکومت پر لینڈ جہاد میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما (ایل او پی) آر اشوکا نے کہا ہے کہ "اگر خالی زمین دی جاتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن حکومت محکمہ حیوانات سے متعلق زمین کو حوالے کر رہی ہے"۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آر اشوکا نے کنڑ میں لکھا اور اس پوسٹ کا عنوان "کانگریس سرکاردا لینڈ جہاد" رکھا۔ انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ "مسٹر وزیراعلی سدارامیا کیا مسلمانوں کی خوشنودی کی کوئی حد نہیں ہونی چاہیے؟ آپ بنگلورو کے قلب میں واقع دو ایکڑ زمین مسلمانوں کو حیوانات کے محکمہ سے متعلق الاٹ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’سرکاری ویٹرنری اسپتال جو گائے اور دوسرے جانوروں کا علاج کر رہا تھا اسے بند کرکے مسلمانوں کے حوالے کرنے کی کیا ضرورت تھی''؟۔

یہ بھی پڑھیں: ہر کسی کو پیشہ وارانہ وقار کو برقرار رکھنا چاہیے: وزیراعلی سدارامیا

انہوں نے کہا کہ "ویٹرنری اسپتال نہ صرف مویشیوں کے علاج کے لیے قائم کیا گیا تھا، وہاں دوسرے پالتو جانوروں کا بھی علاج کیا جاتا تھا۔ ہم 500 کروڑ روپے کی زمین کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کیا ہم کانگریس حکومت کے اس اقدام کو لینڈ جہاد کہہ سکتے ہیں؟" اشوکا نے کہا کہ کرناٹک حکومت نے 26 فروری کو بنگلورو میں چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ کے چلوادیپالیہ وارڈ میں مولانا آزاد/مورارجی دیسائی رہائشی اسکولوں کی تعمیر کے لیے دو ایکڑ اراضی محکمہ اقلیتی بہبود کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2024, 2:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.