ETV Bharat / state

کرناٹک اسمبلی کے اندر بھجن کیرتن اور ہنومان چالیسا، ایوان میں ہی سو گئے بی جے پی ایم ایل ایز - Karnataka BJP Protest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 12:44 PM IST

کرناٹک میں بی جے پی اور جے ڈی (ایس) ایم ایل ایز نے اسمبلی کے اندر پوری رات احتجاج کیا۔ دونوں پارٹیوں کے ایم ایل اے نے میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ای یو ڈی اے) کے مبینہ اسکام پر ایوان کے اندر احتجاج کرتے ہوئے ہوئے بھجن کیرتن کیا اور ہنومان چالیسا پڑھا۔

بی جے پی کے تمام ممبران اسمبلی میں رات بھر سوتے رہے
بی جے پی کے تمام ممبران اسمبلی میں رات بھر سوتے رہے (Etv Bharat)

بنگلورو (کرناٹک): میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) اور والمیکی شیڈول ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں مبینہ گھوٹالے پر کرناٹک میں بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے ہیں۔ اس مبینہ گھوٹالے کی مخالفت میں بی جے پی اور جے ڈی (ایس) کے ایم ایل ایز نے اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اندر رات بھر ہنگامہ کیا۔ ان لوگوں نے اسمبلی کے اندر ہی سوکر اور بھجن گاکر احتجاج کیا۔

بی جے پی کے تمام ممبران نے اسمبلی میں رات بھر سوکر احتجاج کیا
بی جے پی کے تمام ممبران نے اسمبلی میں رات بھر سوکر احتجاج کیا (Etv Bharat)

میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) کے مبینہ گھوٹالے میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے، اپوزیشن پارٹی نے اسمبلی اور قانون ساز کونسل دونوں ایوانوں کے اندر رات بھر احتجاج کیا۔ بی جے پی نے اس معاملے کو لے کر بحث کا مطالبہ کیا، لیکن اسپیکر نے اس کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس پی این ڈیسائی کی قیادت میں ایک رکنی کمیشن بنایا ہے۔ اس لیے یہاں پر بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

احتجاج کی وجہ کیا ہے؟

بی جے پی کے ارکان نے بدھ کو ایوان میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) کے مبینہ اسکام پر بحث کی اجازت دینے کی تحریک پیش کی۔ لیکن اسپیکر نے اسے مسترد کر دیا۔ اس سے ناراض اپوزیشن ارکان ایوان کے ویل میں آگئے اور ریاستی حکومت اور اسپیکر کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ اس کے بعد اسپیکر نے کارروائی ملتوی کر دی۔ اس بات پر بی جے پی ایم ایل اے نے رات بھر ایوان میں ہی خوب ہنگامہ کیا۔

کھانے سے انکار کر دیا:

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آر۔ اشوک، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر چالاواڑی نارائن سوامی، ریاستی بی جے پی صدر بی وائی کے علاوہ جے ڈی (ایس) ایم ایل اے وجےندرا نے احتجاج میں حصہ لیا۔ جب ان کو رات کا کھانہ کھانے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے منع کردیا اور کہا کہ ہم موڈا اور والمیکی وکاس نگم مبینہ گھوٹالے کے پیسوں سے کھانا نہیں کھائیں گے۔

ہنومان چالیسہ اور بھجن گا کر احتجاج کا اظہار کیا:

بی جے پی بی اور جے ڈی (ایس) کے ایم ایل ایز نے سونے سے پہلے ہنومان چالیسہ اور بھجن گائے۔ یہ ممبران ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہے تھے جب ان کی بات اسپیکر نے نہیں مانی تو انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.