ETV Bharat / state

شبھند ادھیکاری نے خاتون ڈاکٹر کے قتل کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا - CBI enquiry IN doctor death case - CBI ENQUIRY IN DOCTOR DEATH CASE

مغربی بنگال کے کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کے قتل پر لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس دوران بی جے پی لیڈر شبھندو ادھیکاری نے اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

شبھند ادھیکاری کا خاتون ڈاکٹر کے قتل کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا
شبھند ادھیکاری کا خاتون ڈاکٹر کے قتل کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ((ANI))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 3:22 PM IST

کولکاتا: بی جے پی لیڈر شبھندو ادھیکاری نے کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے طلبہ برادری پر زور دیا کہ وہ ریاستی حکومت کے ردعمل کے خلاف احتجاج کریں۔

شبھند ادھیکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ مبینہ طور پر اس پر زخموں کے نشانات تھے۔ یہ واضح طور پر قتل کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، جس میں ممکنہ طور پر جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔ اس کیس کو فوری طور پر سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔

ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ریاستی حکومت نے 11 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں کچھ انٹرنز بھی شامل ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت یا تو اپنی غفلت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے یا معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں جوئے کے اڈوں کے خلاف پولیس کاروائی کرے: لیاقت پٹھان

بی جے پی لیڈر نے کہاکہ میں طلبا برادری، خاص طور پر میڈیکل کے طلبا سے ریاستی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں مقتول طالب علم کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.