ETV Bharat / state

بی جے پی ملک کی سب سے بڑی دھوکے باز پارٹی ہے:شیوپال - BJP is biggest cheating party - BJP IS BIGGEST CHEATING PARTY

BJP is biggest cheating party شیوپال سنگھ یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی ملک کی سب سے بڑی دھوکے باز پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام نے بی جے پی کو اچھے سے سمجھ لیا ہے کہ یہ دھوکے باز پارٹی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 9:12 PM IST

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی ملک کی سب سے بڑی دھوکے باز پارٹی ہے۔ اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر کے ایس ایس میموریل اسکول اور پرہلاد انٹر کالج میں انڈیا اتحاد کے کارکن سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام نے بی جے پی کو اچھے سے سمجھ لیا ہے کہ یہ دھوکے باز پارٹی ہے۔ بی جے پی پورے ملک کی عوام کو دھوکہ دینے کا کام کرتی ہے۔ بی جے پی عوام سے جو بھی وعدے کرتی ہے ان وعدوں کو کبھی بھی پورا نہیں کرتی ہے۔ بی جے پی لوگوں کے سامنے صرف مسائل ہی مسائل کھڑی کرتی ہے ۔ جہاں ملک کی ترقی کو روکنے کا کام کرتی ہے۔ وہیں عوام کو کوئی سہولیت بھی نہیں دیتی ہے۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی نے آج تک ہم وطنوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔ ملک کے لوگ آج تک بھارتیہ جنتا پارٹی سے کیے گئے جھوٹے وعدوں کو نہیں بھولے ہیں جب ووٹ ڈالنے کی باری آئے گی تو عوام بی جے پی کو احساس دلائیں گے کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کا کیا حال ہوتا ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب کو غور سے سننا چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ بہو ڈمپل یادو کو ایک بار پھر بھاری ووٹوں سے جیت دلا کر ایوان میں بھیجا جانا ہے، یہ نہ صرف بہت اہم ہے بلکہ ضروری بھی ہے کیونکہ ہم سب آپ کے ہیں۔ آپ سب ہمارے ہیں۔ ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی اور ڈمپل کے حق میں ووٹ دینا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.