احمدآباد: احمدآباد ایسٹ کے کانگریس کے امیدوار ہمت سنگھ پٹیل نے کہا کہ آج تک کوئی بھی بی جے پی ایم پی نے عوام کے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھائی ہے نہ سنسد میں اٹھائی نہ سرکار میں اٹھائی۔ لوگوں کے بیچ میں جا کر ان کے حق دھیکار کی بات کی۔ کورونا جیسی بیماری آئی لوگ تڑپتے رہے مرتے رہے نہ اکسیجن تھا بیڈ تھا۔ اس وقت نہ کوئی ایم پی نظر آیا۔ نہ ہوئی بی جے پی کا افسر نظر آیا۔ میں احمدآباد شہر کا میئر بھی رہا ہوں میں ایم ایل اے بھی رہا ہوں ہمارے گھر کے دروازے ہمارے ساتھ لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں تو ہمارے پاس انے والا کوئی بھی آدمی نہ ہم اس کا نام پوچھتے ہیں ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا کام ہے کیا پریشانی ہے اور اس کے ہمیشہ سکھ دکھ کھڑے رہتے ہیں ہم سے جو بن سکتا ہے ہم ان کو انصاف دلانے کے لیے کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
احمد آباد ایسٹ سیٹ کی تاریخ اور تجزیہ
انہوں نے کہا کہ اب کچھ بدلاو آئے گا کیونکہ عام جنتا عام پبلک یہ چاہ رہی ہے کہ ہم کو ہمارا نمائندہ چاہیے جو ہمارے حق ادھیکاروں کی آواز بنے ہمارے لیے لڑے ہمارے لیے کوشش کریں اور یہ مہنگائی کی مار بیکاری بے روزگاری اور نوجوان پریشان ہیں کسی طرح کی ان کو سہولیات نہیں مل رہی ہے اور وکاس اپنے ایک گنے چنے علاقوں میں ہزاروں کروڑ روپے کے ساتھ ہو رہا ہے وہیں اسپورٹ کیمپس میں ہزاروں کروڑ روپیہ خرچ ہو رہا ہے لیکن ایسٹ علاقے میں ہاسپٹل نہیں بن پا رہی نوجوانوں کے لئے تعلیم کے ذرائع نہیں بنوا رہے روزگار کے لیے سرکاری نوکریوں میں بڑی مشکل سے کئی جگہ نکلتی ہے۔ وہیں پیپر لیک اور پیپر پھوٹ جاتے ہیں پیپر گھوٹالا ہو جاتے ہیں ایک بار نہیں دو بار نہیں 23 ،23 مرتبہ پیپر لیک ہو جاتے ہیں اور یہ سرکار کرپشن ،غیر انتظام میں ڈوبی ہوئی سرکار ہے تو یہ سرکار نکمی ہے اور لوگوں کی خوش حالی کے لیے بالکل ناکام گئی ہے۔