احمدآباد: شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے بتایا کہ حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم سرکار کی 628واں جشن ولادت ہر سال کی طرح اس سال بھی ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر قومی یکجہتی عمدہ مثال دیکھنے کوملی ۔اس طرح احمد شاہ بادشاہ اپنے زمانے میں ہاتھی پر چادر لاتے تھے۔اس وقت سے ہاتھی پر داچر لانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم کی چادر ہاتھی پر رکھ کر مزار میں لائی گئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس موقع پر ایک بڑا جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس سال کافی جوش و خروش سے حضرت شاہ عالم سرکار کی جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا، شام 4 بجے شاہ عالم درگاہ کے پہلے دروازے سے ہاتھی پر چادر رکھ کر جلوس کی شروعات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:احمدآباد میں تاج خان نرپلی کا 502 واں عرس مبارک منایا گیا
مذہبی رہنما بھرت داس نے کہا کہ میں ہر سال شاہ عالم سرکار کے دربار میں آتا ہوں۔ مجھے یہاں آنا کافی پسند ہے۔ آج ہم نے دعائیں کی کہ ملک میں امن و امان برقرار رہے۔ تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل جل کر رہے۔۔شاہ عالم سرکار کی درگاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر مذاہب کے لوگ حاضری دینے کے لئے آتے ہیں ۔اس موقع پر پیغام دیتے ہیں کہ
چلو آو کوئی ایسا سماج بنایا جائے
جس میں نفرت نہیں پیار سکھایا جائے
ہندو مسلم کی دیوار گرا کر
پہلے انسان کو انسان بنایا جائے ۔