ETV Bharat / state

چیف سکریٹری بہار نے حج آپریشن 2024 کے تعلق سے تیاریوں کا جائزہ لیا - HAJJ 2024 - HAJJ 2024

Bihar Chief Secretary inspects بہار کے چیف سکریٹری نے حج سفر 2024 کی تیاریوں کے تعلق سے میٹنگ کی۔ اس میں پٹنہ حج بھون، گیا ایئر پورٹ اور جہان آباد ضلع میں عازمین حج کی سہولتوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات کو بروقت کرنے کی ہدایت دی۔ چیف سکریٹری نے کہاکہ ہیٹ ویو کا وقت ہوسکتا ہے اسلیے اس سے بچاو کے انتظامات میں کوتاہی برتی گئی تو کاروائی ہوگی۔

چیف سکریٹری بہار نے حج آپریشن 2024 کے تعلق سے تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 11:53 AM IST

چیف سکریٹری بہار نے حج آپریشن 2024 کے تعلق سے تیاریوں کا جائزہ لیا

گیا: ریاست بہار میں حج آپریشن 2024 کے کامیاب انعقاد کو لےکر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ بہار کے عازمین حج دو مرحلے میں روانہ ہونگے۔ حج بھون پٹنہ کے مطابق پہلے مرحلے کے تحت 1700 عازمین حج کولکاتا امبار کیشن پوائنٹ سے روانہ ہوسکتے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں بہار کے عازمین حج گیا امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوںگے۔ان کی تعداد قریب 1100 ہوگی۔

آج اس حوالہ سےچیف سکریٹری بہار کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسگ کے توسط سے میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں گیا ضلع، پٹنہ ضلع اور جہان آباد ضلع کے ڈی ایم اور ایس ایس پی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔ چیف سکریٹری برجیش ملہوترا نے میٹنگ میں تیاریوں کے تعلق سے ضروری ہدایات دی۔

چیف سیکرٹری نے میٹنگ میں بتایا کہ گیا امبارکشن پوائنٹ سے حج سفر 2024 کی شروعات کی ممکنہ تاریخ 9 مئی سے26 مئی 2024 تک ہے۔ جس میں گیا انٹرنیشنل ہوائی اڈہ سے بہار کے عازمین حج جدہ یا مدینہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔ گیا ایئرپورٹ سے قریب 1100 عازمین حج سفر پر روانہ ہوں گے۔

چیف سکریٹری نے گیا ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 2023 میں گیا میں حاجیوں کے لیے کافی اچھےانتظامات کیے گئے تھے۔ مائیکرو پلان بنا کر باریک بینی کے ساتھ نگرانی ڈی ایم کے ذریعے کی گئی تھی۔ اس سال بھی حاجیوں کے لیے پورے انتظامات بہتر ڈھنگ سے ہوں اور ڈی ایم خود اسکی نگرانی رکھیں۔

ویڈیو کانفرنس میں ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے حج سفر کی تیاری کو لے کر تفصیل سے جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ایئرپورٹ پر حج سفر پر جانے والوں کے لیے مختلف سہولتیں دستیاب کرائی گئی تھیں۔ جس میں قیام گاہ، پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی، بیت الخلا، غسل خانہ، کولر روشنی اور وضو خانہ مردوخواتین کے لیے الگ الگ قیام گاہ، نماز گاہ وغیرہ کے مکمل انتظامات کیے گئے تھے۔

اس سال بھی گزشتہ برس کی طرح ہی حج سفر پر جانے والوں کو سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ حج بھون سے گیا ایئرپورٹ جانے کی پوری تیاری کے تعلق سے خاکہ تیار کرلیں اور مخدوم پور جہان آباد کے نزدیک پانی ٹوائلٹ اور ریفریشمنٹ کے انتظامات رکھے جائیں۔ ٹرافیک انتظامات پوری طرح سے درست ہوں اس بات کا بھی خیال تینوں اضلاع کے ایس پی رکھیں اور ٹرافیک پلان بناکر وقت سے پہلے جاری رکھیں۔

انہوں نے اس دوران عازمین حج کی صحت کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ زیادہ تر حج پر جانے والے بزرگ ہوتے ہیں۔ اسے لے کر بھی ہیلتھ سے متعلق تیاری پوری طرح سے رکھیں۔ سبھی طرح کی دوائیں بھی دستیاب ہوں۔ حج پر جانے سے پہلے حاجیوں کی ٹیکہ کاری کی جاتی ہے۔ اسے ہر حال میں وقت رہتے کروا لیے جائیں۔

گیا ایئر پورٹ کے باہری حصے میں حاجیوں کے قیام کے لیے پنڈال، بیت الخلا،وضو خانہ، پانی وغیرہ کے انتظامات کیے جاتے ہیں اس کے لیے ابھی سے پلان تیار کر کام شروع کرلیے جائیں ،نگر نگم ، نگر پریشد کے ذریعے سے بلیچنگ پاؤڈر مچھر کے روک تھام کے لیے فوگنگ اور دیگر زہریلے کیڑے مکوڑوں کے لیے بھی دوا کاچھڑکاؤ کرواتے رہیں اور صاف صفائی کا انتظام ہر حال میں بہتر ہو۔

ہیٹ ویو سے بچانے کی خاص ہدایت

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تیاری اور سہولت سبھی طرح ہونگی۔ کسی چیز میں کمی نہیں ہوگی۔ ہیٹ ویو کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ اس بار سبھی حج مسافروں کو الگ سے ہٹ ویو، لو گرمی سے بچاؤ کے لیے تربیت دی جائے گی۔ ہٹ ویو سے بچاؤ کے سبھی ایس او پی سے حاجیوں کو واقف کرایا جائے گا۔ سبھی حاجیوں کو ہیلتھ ایڈوائزری بھی دی جائے گی۔ میڈیکل کیمپ 24 گھنٹے بحال ہوگا کیونکہ گزشتہ بار ہیٹ ویوکی زد میں آکر ایک عازم کی موت ہوگئی تھی جبکہ کئی عازمین حج ہیٹ ویو سے متاثر ہوئے تھے، کئی حاکت سنگین ہونے کے سبب پٹنہ ریفر کرایا گیا تھا لہذا اس بار اسکا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بہار حج بھون کا عازمین حج کی روانگی کے موقعے پر سیاسی رہنماوں کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ - Haj 2024

وہیں میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس بار 40 کے قریب اردو ملازمین کی تعیناتی عازمین حج کی خدمت اور انہیں سہولتوں سے دستیاب کرانے کے لیے ہو۔ اس بار گیا امبارکیشن پوائنٹ پر رضاکاروں کی تعیناتی نہیں ہوگی کیونکہ اس بار پارلیمانی انتخابات کے تعلق سےضابطہ اخلاق بھی نافذ ہے اور کئی رضاکار ہیں جو کسی نا کسی پارٹی سے وابستہ ہیں۔ اس موقع پر گیا ضلع سے ویڈیو کانفرنسنگ میں ضلع اقلیتی فلاح افسر راہل کمار اور ضلع سپلائی افسر جنار دھن اگروال بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.