ETV Bharat / state

مشہور گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور حادثے کا شکار - neha singh rathore

قومی دار الحکومت دہلی میں مشہور گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں وہ محفوظ رہی۔ تاہم اس حادثے مںی ان کے شوہر کو معمولی زخم آئے ہیں۔

neha singh rathore
neha singh rathore
author img

By ETV Bharat Business Team

Published : Mar 21, 2024, 7:31 AM IST

نئی دہلی: عوامی گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کی گاڑی کو دیر رات دہلی میں حادثہ پیش آیا۔ وہ نوئیڈا سے دہلی آرہی تھی کہ اسی دوران لودھی کالونی میں ایک تیز رفتار کار نے نیہا سنگھ راٹھور کی ٹیکسی کو ٹکر مار دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹکر مارنے والی گاڑی پر حکومت ہند لکھا ہوا تھا۔ اس حادثے میں نیہا سنگھ راٹھور محفوظ ہیں۔ نیہا سنگھ نے یہ معلومات ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے جائے حادثہ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس واقعے میں ان کے شوہر ہمانشو معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

نیہا سنگھ راٹھور نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئےکہا ہے کہ "کچھ دیر پہلے نوئیڈا سے واپس آتے ہوئے لودھی کالونی کے قریب میری ٹیکسی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار نیکسن کار اچانک ہماری ٹیکسی کے سامنے نمودار ہوئی۔ کار پر حکومت ہند لکھا ہوا تھا۔ میں محفوظ ہوں۔ ہمانشو کے گھٹنے میں معمولی چوٹ آئی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایک انٹرویو کے سلسلے میں نوئیڈا میں ایک نیوز چینل کے دفتر گئے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس واقعے کی معلومات عام کی جانی چاہیے اس لیے میں یہ ویڈیو اپ لوڈ کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں سامنے کیب کو نقصان پہنچا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ جو کار ٹکرائی وہ نظر آرہی ہے جس پر حکومت ہند لکھا ہوا ہے۔ ویڈیو میں نیہا یہ کہتے ہوئے بھی نظر آرہی ہے کہ جس کار سے ٹکر ہوئی اس کا ڈرائیور نشے میں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.