ETV Bharat / state

نیم پلیٹ تنازع: نریش ٹکیت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا - Name Plate Rows In Uttar Pradesh

بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم شروع سے ہی اترپردیش حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر ریے تھے کیونکہ اس سے سماج کو نقصان ہو سکتا تھا۔

نیم پلیٹ تنازع: بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت سامنے آیا بڑا بیان
نیم پلیٹ تنازع: بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت سامنے آیا بڑا بیان (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 4:01 PM IST

مظفرنگر: گزشتہ روز سپریم کورٹ کے نیم پلیٹ معاملے میں دیے گئے فیصلے پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودری نریش ٹکیت نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو حکومت کی ہدایت کی شروع سے ہی مخالفت کی ہے۔ اس طرح کا فرمان نہیں دیا جاسکتا ہے۔ کسی دکان یا کسی مقام پر اس طرح کی نیم پلیٹ نہیں لگائی جاسکتی ہے۔

نیم پلیٹ تنازع: بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت سامنے آیا بڑا بیان (etv bharat)

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا اس معاملے میں جو فیصلہ آیا ہے اسے پورے ملک نے خیر مقدم کیا ہے۔ ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔ حکومت کو اس طرح کے متنازعہ فرمان جاری نہیں کرنے چاہیے جو ایک پرانی روایت چلی آ رہی ہے تو اسی کو چلنے دیں۔چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مظفر نگر پھل فروشوں اور دکان داروں میں خوشی کی لہر

ان کا مزید کہنا تھا کہ کانوڑ یاترا میں مسلم معاشرے کا 75 فیصد تعاون رہتا ہے۔ اس لیے کانوڑ یاترا میں مسلمانوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ کسی کے روزگار کو نہیں چھیننا چاہیے ۔ہم تو 2013 کے فساد کا سامنا کر چکے ہیں۔ بڑی مشکل سے عام لوگوں کی زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ پاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 جولائی کو سپریم کورٹ میں اس معاملے کو لے کر سماعت ہونے والی ہے امید کرتے ہیں کہ فیصلہ عوام کے حق میں آئے گا۔اس دن نیم پلیٹ پر مکمل طور پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.