ETV Bharat / state

بھارتیہ کسان یونین امباوتا کی بجلی محکمہ کے خلاف شکایت - Bharatiya Kisan Union Protest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 1:56 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں بھارتیہ کسان یونین امباوتا کے یوا ضلع صدر اور منڈل انچارج سہارنپور اسرار ہاشمی کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کی اور محکمہ بجلی کے خلاف میمورنڈم پیش کیا۔

بھارتیہ کسان یونین امباوتا کی بجلی محکمہ کے خلاف شکایت
بھارتیہ کسان یونین امباوتا کی بجلی محکمہ کے خلاف شکایت (etv bharat)

مظفر نگر: بھارتیہ کسان یونین امباوتا کے یوا ضلع صدر اسرار ہاشمی نے کہاکہ آج ہم نے ضلع کلیکٹریٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہم نے ایک میمورنڈم بھی انہیں سونپا جس میں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کا ذکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کانوڑ یاترا کے دوران سڑکوں کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تاروں کو اور اوپر اٹھانے کے لئے محکہ بجلی کو عرصداشت دی تھی۔ لیکن محکمہ بجلی کی جانب سے اس ضمن میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ہماری تنظیم کے اراکین نے محکمہ بجلی کی عدم توجہی کے خلاف کلیکٹریٹ احاطے میں احتجاج کیا اور اس کے بعد ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم سونپا۔

انہوں نے کہا کہ مظفر نگر کے میناکشی چوک سے لے کر رانا چوک تک سڑکوں کے کنارے پیڑوں کی شاخوں تراشنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ کانوڑ یاتروں کو دشواریوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔ ان سڑکوں کے اوپر سے 11 ہزار کلو واٹ کی بجلی لائن اور ایل ٹی لائن گزرتی ہے۔ ہائی ٹینشن تاروں کے ٹوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس سے کانوڑیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ محکمہ بجلی کو ہائی ٹینشن تاروں کو مزید اوپر کرنا چاہئے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک کنارے آرام کر رہے تین کانوڑیوں کو گاڑی نے کچلا، ایک کی موقع پر ہی موت

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مطالبات کو لے کر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔ اگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے پورے تمام مطالبات کو تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں تو ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.