ETV Bharat / state

انتخابی افسر نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

Bhagalpur Zilla Electoral Officer Appeal ضلع مجسٹریٹ ضلع انتخابی افسر ڈاکٹر نول کشور چودھری نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بھاگلپور کے لوگوں کو کم سے کم 90 فیصد ووٹنگ کرنی ہے۔

انتخابی افسر نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 1:56 PM IST

انتخابی افسر نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی

بھاگلپور :ریاست بہار کے بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں 26 اپریل کو عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ ضلع انتخابی افسر ڈاکٹر نول کشور چودھری نے کہا کہ بھاگلپور کے لوگوں کو کم سے کم 90 فیصد ووٹنگ کرنی ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم نے لوگوں سے اپیل کہ وہ جمہوریت اس جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انتخابات کی تیاریوں کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں 2244 بوتھ بنائے گئے ہیں اور حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 23 لاکھ 30 ہزار 678 ووٹرز ہیں۔ ڈی ایم نے جانکاری دی کہ پولنگ بوتھوں پر گرمی کو دیکھتے ہوئے پینے کے پانی، شیڈ، وھیل چیئر، بیٹھنے کے لئے ڈیسک وغیرہ کا انتظام کیا گیاہے۔

انہوں نے بتایا حق رائے دہندگان بلا خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی کنٹرول روم بنایا گیا ہے اور حلقہ سے کسی طرح کی کوئی شکایت ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے سے شرو ع ہو جائے گا اور شام چھ بجے تک چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بہار میں لوک سبھا الیکشن 2024 کے لیے کانگریس کے 8 امیدواروں کی فہرست میں ایک بھی خاتون نہیں - Lok Sabha Election 2024 In Bihar

انہوں نے کہا کہ آخری لائن میں جوچھ بجے سے قبل لگ جائے گا وہ ووٹ ڈال کر ہی آئے گا۔ڈی ایم نے کہا کہ سیاسی لیڈروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کو ساڑھے پانچ بجے بوتھ پر بھیج دیں تاکہ ماک پول کیا جا سکے اور وقت پر پولنگ شروع کیا جا سکے۔ ووٹنگ کے دوران معذوروں کو ترجیح دی جا ئے گی۔ نظم و نسق کے لئے کئی سطح کے مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایم نےسبھی لوگوں سے درخواست کی کہ وہ پہلے اپنے ووٹ ڈالیں اور لوگوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں اور بوتھ تک پہنچانے میں اہم کر دار ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.