بھاگلپور: بھاگلپور کے الیکشن کمشنر نول کشور چودھری نے بتایا کہ ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک رہے گا۔ ساتھ ہی بوتھ پر کوئی بھی پولنگ ایجنٹ موبائل لیکر نہیں جا سکے گا۔ایک سو میٹر کے دائرے میں کوئی بھی شخص موبائل لیکر موجود نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ کے وقت سے قبل صبح ساڑھے پانچ بجے ماک پول کر مشین کو چیک کر لیا جائے گا اس میں مختلف امیدواروں کے پچاس ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس کو چیک کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں سے بھی گزارش کریں گے کہ وہ کسی ایسے شخص کو پولنگ ایجنٹ بنائیں جو مجرمانہ واردات میں شامل ہیں۔
اس موقع پر صحافیوں کے سامنے ای وی ایم کے فنکشن کا ڈیمونسٹریشن بھی کیا گیا تاکہ ای وی ایم کے تعلق سے صحافیوں کے شکوک و شبہات دور ہو جائیں۔ نول کشور چودھری نے کہا کہ انتخابات کے ساتھ چیتی در گا پوجا، عید اور رام نومی کا تہوار ہو نے والا ہے اس دوران کسی طرح کی کوئی بد نظمی یا شرارت بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔
انہوں نے کہا کہ جلوس وغیرہ میں کسی انتخابی نعرے کو لگانے کی اجازت نہیں ہو گی اور کسی کو مذہبی پروگرا م میں انتخابات کی تشہیر کرنا بھی ممنوع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:گیا: آر جے ڈی امیدوار کی انتخابی مہم سے اردو نظرانداز - Urdu neglected
ایس ایس پی آنند کمار نے کہا کہ انتخابات کو پرامن کرانے کے لئے ہر پہلو پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ووٹروں سے گزارش کی کہ وہ بے خوف ہو کر ووٹ ڈالنے جائیں کسی طرح کی پریشانی ہو نے پر انتظامیہ کو اطلاع دیں۔