کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات سے قبل دل بدل کا کھیل زور شور سے جاری ہے۔دل بدل کے کھیل میں مغربی بنگال پردیش کانگریس کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔
کانگریس کے سابق رہنما ایڈوکیٹ کوستو باگچی آج حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کی نگرانی میں بی جے پی کیں شامل ہوگئے۔لوک سبھا انتخابات سے قبل مغربی بنگال پردیش کانگریس کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔حالانکہ کانگریس کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
ایڈوکیٹ کوستو باگچی کی بی جے پی میں شمولیت کی تقریب میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتو مجمدر کے ساتھ شبھندو ادھیکاری بھی موجود تھےشبھندو ادھیکاری نے کہاکہ آج ہمیں بی جے پی میں کوستو باگچی کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔وہ ایک بہادر رہنما ہیں۔پارٹی میں عزت نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ کوستو باگچیی نے کانگریس سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل مغربی بنگال کانگریس کے لئے بڑا دھچکا سمجا جا رہا ہے۔ کوستو باگچی نے اپنے خط میں راہل گاندھی سمیت دیگر اعلیٰ رہنماوں پر شدید نکتہ چینی ہے۔
ایڈوکیٹ کوستو باگچی نے اپنے استعفیٰ نامے میں اعلیٰ قیادت کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کوستھو نے کانگریس کے سابق صدر اور اعلیٰ لیڈر راہل گاندھی کا نام لیے بغیر براہ راست نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیں:ایڈوکیٹ کوستو باگچیی نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا
انہوں نے الزام لگایا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بجائے کانگریس ایک خاص شخص کی شبیہ بنانے میں زیادہ مصروف ہے۔ انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت ترنمول کے تئیں مرکزی قیادت کے ہمیشہ نرم رویہ کے خلاف بھی بات کی۔