ETV Bharat / state

بنگلہ دیشی اسمگلروں کا بی ایس ایف پر پھر حملہ - Smuggler Attacks on BSF - SMUGGLER ATTACKS ON BSF

شمالی24 پرگنہ کے ڈوبارپاڑہ میں ہندوستان بنگلہ دیش سرحد کے قریب گشت کررہے بی ایس ایف کے جوانوں پر اسمگلروں نے حملہ کردیا۔ بی ایس ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی۔

بنگلہ دیشی اسمگلروں کا بی ایس ایف پر پھر حملہ
بنگلہ دیشی اسمگلروں کا بی ایس ایف پر پھر حملہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 2:29 PM IST

شمالی 24 پرگنہ :مغربی بنگال کےشمالی24 پرگنہ کے ڈوبارپاڑہ میں ہندوستان بنگلہ دیش سرحد کے قریب گشت کررہے بی ایس ایف کے جوانوں پر اسمگلروں نے حملہ کردیا۔اس واقعے کے بعد سرحدی علاقے میں گشتی مہم تیزی لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی ایس ایف نے دوبار پاڑہ سرحدی چوکی پر بی ایس ایف کے ایک جوان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ اپنے دفاع کے لیے دوبارپاڑہ 5 بٹالین کے بہادر بی ایس ایف جوانوں نے جوابی فائرنگ کی۔ بنگلہ دیشی سمگلروں نے دراندازی کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ وہ دوبارہ بنگلہ دیش لوٹ گئے۔ جائے وقوعہ سے حملہ آوروں کے دھاردار ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم جمہوریہ کے موقع پر بی ایس ایف اور پاکستان آرمی کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ

بنگلہ دیشی درانداز بین الاقوامی سرحد پر اس وقت آئے جب بی ایس ایف اہلکار ڈیوٹی بدل رہے تھے۔ بی ایس ایف نے دراندازوں کو رکنے کو کہا تو وہ بھاگنے لگے۔ اس کے بعد بی ایس ایف کے جوان نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ اس وقت دراندازوں نے جارحانہ انداز میں جوانوں پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ کئی بنگلہ دیشی شرپسندوں کو جوانوں نے نشانہ بنایا پھر بھی وہ بنگلہ دیش کی طرف فرقرار ہو گئے۔ اس کے بعد بارڈر گارڈز بنگلہ دیش (بی جی بی) کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.