ETV Bharat / state

بنگلہ دیش کے افسران نے اے ایم یو کا دورہ کیا - Bangladesh officers visits AMU

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 10:20 PM IST

Bangladesh officers visits AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا بنگلہ دیش کے سرکاری افسران کے ایک وفد نے دورہ کرکے مختلف شعبوں کو جائزہ لیا اور اے ایم یو میں نصب 3 میگاواٹ کے گراؤنڈ ماونٹیڈ سولر پاور پلانٹ و مولانا آزاد لائبریری کا مشاہدہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

علیگڑھ : بنگلہ دیش کے سرکاری افسران کے ایک وفد نے مقامی ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا آج دورہ کیا۔ پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے سرکاری افسران کے ایک وفد نے مقامی ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران خاص طور سے اے ایم یو میں نصب 3 میگاواٹ کے گراؤنڈ ماونٹیڈ سولر پاور پلانٹ اور مولانا آزاد لائبریری کو دیکھ کر ان کی سہولیات کو سراہا۔

بنگلہ دیشی مہمانوں کو اے ایم یو کے سولر پاور پلانٹس کی تکنیکی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ محکمہ بجلی کے ممبر انچارج پروفیسر سلمان حمید نے مندوبین کو بتایا کہ اے ایم یو نے وزیر اعظم ہند کے وژن کے مطابق 3.3 میگاواٹ کا گراؤنڈ ماؤنٹیڈ سولر پاور پلانٹ اور 3.2 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ لگائے ہیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 6.5 میگاواٹ ہے۔ یونیورسٹی ایکٹنگ لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ نے مندوبین کو مولانا آزاد لائبریری میں موجود نایاب مخطوطات، کتب اور سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

انہوں نے بتایا کہ لائبریری میں تقریباً 14 لاکھ کتابیں اور مخطوطات موجود ہیں۔ بنگلہ دیشی وفد کے اے ایم یو دورے کے دوران اے ایم یو کے بجلی انجینئر محمد شمیم انصاری بھی موجود ریے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.