ETV Bharat / state

بنگلور پولیس نے اسرائیل مخالف احتجاج کو رکوادیا، متعدد فلسطینی حامی حراست میں - anti Israel protest in Bangalore - ANTI ISRAEL PROTEST IN BANGALORE

کرناٹک کے بنگلورو میں فلسطین حامیوں کی جانب سے اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ ا

بنگلور پولیس نے اسرائیل مخالف احتجاج کو رکوادیا، متعدد فلسطینی حامی حراست میں
بنگلور پولیس نے اسرائیل مخالف احتجاج کو رکوادیا، متعدد فلسطینی حامی حراست میں (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 2, 2024, 8:31 PM IST

بنگلور پولیس نے اسرائیل مخالف احتجاج کو رکوادیا، متعدد فلسطینی حامی حراست میں (ETV Bharat)

بنگلور: "بنگلورو وتھ غزہ" عنوان کے تحت چند سماجی کارکنوں کی جانب سے بنگلور شہر کے فریزر ٹاؤن علاقے میں ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم اس مظاہرہ کو پولیس نے رکوادیا۔ مظاہرہ کے مقام پر پولیس کی بھاری جمیعت کو تعینات کیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران فلسطین حامی مظاہرین ’فری فری فلسطین‘ کے نعرے لگارہے تھے، لیکن پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا اور زبردستی انہیں پولیس گاڑیوں میں بیٹھاکر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

اس موقع پر ایک سماجی کارکن ارندم رائے نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ پولیس نے انہیں اسرائیل مخالف احتجاج کرنے سے روک دیا۔ انہوں نے پولیس پر مارپیٹ کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مظاہرین کو مرد پولیس اہلکاروں نے مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں زبردستی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ فی الحال متعدد فلسطینی حامی مظاہرین کو پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔

اس سلسلے میں ایڈووکیٹ محمد طاہر اور ایڈووکیٹ مانوی نے پولیس کے رویہ پر تنقید کی۔ انہوں نے پرامن احتجاج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی بھی مذمت کی۔ تاہم اس بات کی اب تک وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا احتجاجی مظاہرہ سے قبل پولیس سے اجازت لی گئی تھی یا نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم دسمبر کو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا تھاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایسی کسی سرگرمی کو نہیں روکا جائے گا جو آئین کے دائرہ میں رہ کر کی جارہی ہو۔ سدارامیا کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب جے پی نگر پولیس نے پرفارمنگ آرٹس اسپیس رنگا شنکرا کو فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کئے جانے والے پروگرام کو سیکوریٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے منسوخ کرنے کےلئے مجبور کیا تھا۔ اس کے بعد سی ایم نے پولیس پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.