بنگلور: وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ میں مکانات کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں اموات ہوئیں اور بے شمار افراد ملبے میں پھنس گئے ہیں، ریسکیو کا کام ابھی بھی جاری ہے۔
حکومت کرناٹک کی جانب سے وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لئے بڑے پیمانے پر امداد روانہ کی گئی، ساتھ ہی بنگلور کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سیلاب کے متاثرین کے درد و غم کو بانٹنے کے لئے رلیف سامان کو بھیجنے کے لئے بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں۔
شہر بنگلور سے کئی سماجی و ملی تنظیمیں، جیسے جماعت اسلامی، ملی کونسل کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں والنٹیرز کو سیلاب متاثرین کی خدمات کے لئے روانہ کیا گیا ہے اور خصوصی طور پر ڈاکٹر انڈیا و پریمیم فاؤنڈیشنز کی جانب سے میڈیکل سپورٹ کے لئے دوائیاں سمیت ڈاکٹر حضرات کو بھی روانہ کیا گیا ہے تاکہ سیلاب زدہ دیہی علاقوں میں لوگوں کو مؤثر انداز میں علاج کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: بھاگلپور-کہلگاوں کو جوڑنے والا این ایچ سیلاب میں ٹوٹ گیا، آمدورفت متاثر
اس سلسلے میں لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن، بٹرفلائس اسکول، عیان ٹرسٹ، موتی والا ہاسپٹل، ڈاکٹر مدھو سودن و بھارت ماتا سنگھ کی جانب سے بڑے پیمانے پر گیس اسٹووس و دیگر اہم ضروری اشیاء کو کیرل کے سیلاب زدہ دیہی علاقوں کے لئے روانہ کیا گیا۔