ETV Bharat / state

روحانی علاج کرنے پر بدر الدین اجمل کو گرفتار کیا جاسکتا: آسام وزیراعلی

Assam CM on magical healing ریاست آسام میں حال ہی میں اسمبلی اجلاس کے دوران آسام ہیلنگ ( روحانی علاج ) بل منظور کیا گیا جس کا مقصد ریاست میں روحانی علاج کے طریقہ کار پر پابندی عائد کرنا ہے۔

Badruddin Ajmal
Badruddin Ajmal
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 1:13 PM IST

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے بدھ کو آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ اور لوک سبھا کے رکن بدرالدین اجمل کو ریاست میں "روحانی علاج" کی مشق نہ کرنے کا انتباہ دیا۔ ورنہ وہ گرفتار ہو سکتے ہیں۔

ریاست کے لکھیم پور ضلع میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہےکہ "بدرالدین اجمل روحانی علاج کی مشق کرتے ہیں، اور انہوں نے اپنی عوامی میٹنگوں کے دوران بھی اس طرح کے علاج کیے ہیں۔ لیکن آسام اسمبلی نے ریاست میں روحانی علاج پر پابندی لگانے کا بل منظور کیا ہے۔ جو بھی اس پر عمل کرے گا اسے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا"۔

وزیراعلی سرما نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ بدرالدین اجمل شاید ان کی باتوں پر عمل نہ کریں، لیکن اے آئی یو ڈی ایف لیڈر کو اسمبلی سے منظور کردہ آسام ہیلنگ (برائی کی روک تھام) پریکٹس بل 2024 کی پابندی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسام حکومت نے اسمبلی کے حال ہی میں ختم ہونے والے بجٹ سیشن میں بل منظور کیا جو تھراپی کے نام پر "روحانی علاج" کو غیر قانونی قرار دے گا اور جو بھی اس میں ملوث ہے اس کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ اس بل کا مقصد بعض بیماریوں اور حالات جیسے کہ بہرا پن، گونگا پن، اندھا پن، جسمانی خرابی، آٹزم وغیرہ کے علاج کے نام پر روحانی علاج کے طریقوں کو ممنوع اور ختم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.