ETV Bharat / state

مسلم معاشرہ آیوشمان کارڈ بنوانے میں دلچسپی لے، گیا میں دو مارچ سے لگے گا کیمپ - آیوشمان کارڈ

ضلع گیا میں ضرورت کے اہل لوگوں کے آیوشمان کارڈ بنیں گے۔ 2 مارچ سے خصوصی کیمپ لگے گا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسکے لیے تیاریاں کی گئی ہیں جو وزیراعظم اروگیہ منصوبہ کے تحت اہل نہیں پائے گئے تو انکا وزیراعلی اروگیہ منصوبہ بنے گا لیکن یہ انہی کا بنے گا جنکے پاس راشن کارڈ ہونگے۔ مسلم طبقہ ویسے لوگ جنکے پاس راشن کارڈ ہیں وہ مذکورہ اسکیم کے تحت اپنا لازمی طور پر کارڈ بنوائیں۔

مسلم معاشرہ آیوشمان کارڈ بنوانے میں دلچسپی لے، گیا میں دو مارچ سے لگے گا کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 7:42 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں کیمپ لگا کر آیوشمان کارڈ بنانے کی مہم 2 مارچ سے شروع ہوگی، اسکی تیاری کر لی گئی ہے، ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں اور ضلع انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مشترکہ فیصلے سے ضلع کے تمام راشن کارڈ ہولڈروں کو آیوشمان بھارت کے تحت گولڈن کارڈ بنایا جائے گا، تاکہ راشن کارڈ رکھنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت مل سکے۔ اس کے لیے 2 مارچ سے ضلع کے تمام پی ڈی ایس دکانوں پر ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن لوگوں کا ابھی تک آیوشمان کارڈ نہیں بناہے انکے لیے یہ سنہری موقع ہے۔ حالانکہ کارڈ اُنہی کے بنیں گے جنکے پاس راشن کارڈ ہوگا یعنی کہ جو غریبی کے زمرے کے تحت آتے ہیں۔ 2 مارچ سے آیوشمان کارڈ ضلع کے تمام پی ڈی ایس دکانوں اور سی ایس سی مراکز پر بنایا جائے گا۔ آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے جن کاغذات کی ضرورت ہے اُن میں خاندان کی شناخت کے لیے ' راشن کارڈ یا وزیراعظم جن آروگیہ یوجنا' کے تحت مستفید کنبہ کو بھیجا گیا خط اور ذاتی شناخت کے لیے آدھار کارڈ لازمی ہے۔ حکومت نے کارڈ بنانے کی ذمہ داری سی ایس سی آپریٹرز کو سونپی ہے۔ جس کے تحت 2 مارچ کو خصوصی مہم کے تحت کیمپ لگایا جائے گا۔ سی ایس سی آپریٹرز کے مراکز پر باقاعدگی سے کارڈ بنائے جائیں گے۔

گیا میں 11 ہسپتالوں میں ہوگا علاج

آیوشمان بھارت گولڈن کارڈ سے گیا کے 11ہسپتالوں میں علاج ہوگا۔ اسکے لیے جو ہسپتال رجسٹرڈ ہیں اُن میں ہریہر گلوبل ہاسپٹل میڈیکل کالج روڈ مگدھ کالونی، ہڈی ہسپتال اینڈ آرٹ سینٹر اے پی کالونی، شبھ سروا دشٹی آئی ہاسپٹل اے پی کالونی، ہیلنگ ٹچ ہسپتال مہارانی پٹرول پمپ، جندل ہسپتال ضلع اسکول، شوبھ کامنا ہارٹ ہسپتال اے پی کالونی، کمار ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال، گایتری سیوا سدن خضرسرائے، ایل این جے پی آئی ہسپتال وزیر گنج، شبھم نرسنگ ہوم وزیر گنج اور چندرا نرسنگ ہوم ہیں جہاں آیوشمان کارڈ سے فائدہ اٹھانے والے 5 لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکتے ہیں۔

دو لاکھ کا بن چکا ہے کارڈ

گیا ضلع میں 2 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کے لیے آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے استفادہ کنندگان کے ڈیٹا بیس کے مطابق، باقی 2 لاکھ 81 ہزار 764 خاندانوں کو وزیر اعلیٰ جن آروگیہ یوجنا میں شامل کیا گیا ہے۔ آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے گیا ضلع میں 600 سرکاری راشن دکانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آیوشمان کارڈ سے مستفید ہونے والے 1300 بیماریوں کا علاج کروا سکتے ہیں جن میں سانپ کا کاٹا، کتے کا کاٹا، پانی کی کمی، کینسر، دل کی بیماری، ڈائیلاسز، دمہ وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ جن راشن کارڈ ہولڈروں کے پاس فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت راشن کارڈ کی سہولت ہے، انہیں وزیر اعلیٰ جن آروگیہ یوجنا کا فائدہ ملے گا۔ وہ مستفیدین جو کنہی وجوہات کی وجہ سے وزیر اعظم جن آروگیہ یوجنا کے تحت آیوشمان کارڈ نہیں بنا سکے ہیں، انہیں اس اسکیم کا سو فیصد فائدہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم جن آروگیہ یوجنا سے محروم راشن کارڈ رکھنے والوں کو وزیر اعلیٰ جن آروگیہ یوجنا سے جوڑ دیا جائے گا اور کارڈ بنوانے سے وہ 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

سماجی کارکنان مسلم محلوں کو کریں گے بیدار

آیوشمان کارڈ بنانے کا آغاز دو مارچ سے ہوگا۔ سرکاری راشن دوکانوں سمیت سی ایس سی سینٹر پر کارڈ بنوائے جائیں گے۔ اسکے تحت سماجی کارکن بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ وارڈ نمبر 21 کے کاونسلر نیئر احمد نے کہاکہ آیوشمان کارڈ کے لیے پچھڑے اور پسماندہ مسلم محلوں اور بستیوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ جنکے پاس راشن کارڈ ہونگے انکی رہنمائی کی جائے گی۔ چونکہ اس طرح کی اسکیموں سے غریب اور ضرورت مند مسلم جانکاری کی کمی کے سبب فائدے سے محروم ہوجاتے ہیں۔ یہ ایک سنہری موقع ہے۔ جنکے پاس راشن کارڈ ہیں وہ لازمی طور پر آیوشمان کارڈ بنوائیں۔ تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر اسکا استعمال کر علاج کرواسکیں۔ انہوں نے ضلع کے تمام سماجی کارکنان اور معزز شخصیات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ویسے مسلمانوں کی پہچان کریں جنکے پاس راشن کارڈ ہیں تاہم آیوشمان کارڈ نہیں ہیں۔ ویسے لوگوں کی رہنمائی کر کارڈلازمی طور پر بنوائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.