ETV Bharat / state

ایودھیا گینگ ریپ: ایس پی رہنما معید خان کے خلاف کاروائی - Ayodhya Gangrape Case - AYODHYA GANGRAPE CASE

وپی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں ایودھیا عصمت دری معاملے پر سخت موقف اختیار کرنے کے بعد اب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کاروائی کرنا شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے کیس کے مرکزی ملزم ایس پی لیڈر کی بیکری پر چھاپہ مارا ہے اور بلڈوزر بھی چلایا ہے۔

SAMAJWADI PARTY LEADER MOEED KHAN
SAMAJWADI PARTY LEADER MOEED KHAN (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 5:21 PM IST

Updated : Aug 3, 2024, 6:44 PM IST

ایودھیا: ایودھیا گینگ ریپ معاملے میں یوگی حکومت نے سخت کارروائی کی ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم سماج وادی پارٹی کے لیڈر معید خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم نے ان کی بیکری پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بیکری پر بلڈوزر بھی چلادیا گیا ہے۔

SAMAJWADI PARTY LEADER MOEED KHAN (Etv bharat)

اس کارروائی کے درمیان یوگی حکومت کے وزیر سنجے نشاد نے عصمت دری متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیر سنجے نشاد متاثرہ کی کہانی سن کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ اس سے قبل عصمت دری متاثرہ کی ماں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلی یوگی نے عصمت دری متاثرہ کی ماں کو سخت کارروائی کا یقین دلایا تھا اور اگلے ہی دن کارروائی کی گئی۔

ایودھیا ریپ کیس کے مرکزی ملزم معید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ راجو معید خان کی بیکری میں کام کرتا ہے، اور وہ بھی اس معاملے میں ایک ملزم ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ مفرور ہے۔ اس معاملے کے ملزم، ایس پی لیڈر اور بھدرسا نگر پنچایت کے صدر محمد رشید، ایس پی لیڈر جئے سنگھ رانا اور دیگر افراد متاثرہ سے ملنے کے لیے جمعہ کی رات گیارہ بجے ضلع اسپتال پہنچے تھے۔

ایس پی لیڈر نے معاملے کو سلجھانے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ بات نہ ہونے پر تینوں نے غصے میں آکر گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ گھر والوں نے اس معاملے کی اطلاع پولیس افسران کو دی۔ اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر کوتوالی نگر میں تین لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوتوالی انچارج اشونی پانڈے کے مطابق اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 12 سالہ متاثرہ لڑکی ڈھائی ماہ قبل مزدور کے طور پر کسی اور کے کھیت میں دھان لگا کر واپس آ رہی تھی۔ اس دوران بیکری میں کام کرنے والا راجو اس کے پاس آیا۔ اس نے لڑکی سے کہا، چلو، بیکری کا مالک معید خان تمہیں بلا رہا ہے۔ جب وہ بیکری پہنچی تو معید خان نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

الزام ہے کہ جب معید خان ریپ کر رہا تھا تو راجو اپنے موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا۔ اس کے بعد راجو نے بھی لڑکی کی عصمت دری کی۔ لڑکی کو ویڈیو دکھاتے ہوئے دونوں نے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو کچھ کہا تو جان سے مار دیں گے۔ دونوں نے متاثرہ کو دھمکیاں دے کر زیادتی کا سلسلہ جاری رکھا۔ متاثرہ لڑکی چار بہنوں میں سب سے چھوٹی ہے۔ بھائی کی عمر صرف 6 سال ہے۔ والد کا دو سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس کی ماں اور بہنوں کی محنت سے کمائی گئی رقم سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے۔

Last Updated : Aug 3, 2024, 6:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.