ETV Bharat / state

مفتی علاء الدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض - گیا میں مگدھ یونیورسٹی

Magadh University at Gaya۔ PhD degree to Mufti Alauddin۔ گیا ضلع میں واقع مگدھ یونیورسٹی سے مفتی محمد علاء الدین قادری رضوی ثنائی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے، وہ اپنے تحقیقی مقالہ کے لیے بھی سراہے گئے ہیں، کیونکہ اُنہوں نے اپنا تحقیقی مضمون اُردو نثر میں علم تصوف اور اس کی مصطلحات کو منتخب کیا تھا۔

Awarding of PhD degree to Mufti Alauddin

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 7:26 PM IST

گیا: مگدھ یونیورسٹی گیا میں پی ایچ ڈی کررہے ریسرچ اسکالروں کا زبانی امتحان ' وائوا' مکمل ہوگیا ہے۔ شعبہ اردو میں مفتی محمد علاءالدین قادری رضوی ثنائی کو ان کے تحقیقی مقالہ' اردو نثر میں علم تصوف اور اس کی مصطلحات ' کی تکمیل پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی گئی ہے، مگدھ یونیورسٹی میں تحقیقی مقالہ کے ممتحن کی حیثیت سے پروفیسر سید زین الحق وینوبا بھابھے یونیورسٹی ہزاری باغ نے شرکت کی اور اُردو شعبہ کے امیدواروں کا وائوا لیا، وائوا میں ہر سوال کا جواب شاندار انداز میں مفتی علاؤ الدین قادری نے پیش کیا۔ جس پر ممتحن کے ساتھ وائوا میں شریک سبھی مندوبین، ریسرچ اسکالرز بہت محظوظ ہوئے، مگدھ یونیورسیٹی کے پروفیسر ضیاء اللہ انور نے بتایا کہ آخر میں ممتحن نے تحقیقی مقالے پر اپنا گراں قدر تاثر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ادبی محفل اور مشاعرے میں گورکھ پانڈے کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

سید زین الحق نے اپنے تاثرات میں کہا کہ مگدھ یونیورسٹی کا شعبہ اعلیٰ تعلیم و تحقیق میں نمایاں کردار پیش کر رہا ہے، آج بلامبالغہ میں کہوں گا کہ یہاں ریسرچ اسکالروں کے تحقیقی مقالے کو بہت باریک بینی سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے تحقیقی تقاضے کو نہ صرف پورا کیا ہے بلکہ بہت سے علمی گوشے اور نکات کی نقاب کشائی بھی کی ہے، اُنہوں نے مفتی محمد علاؤ الدین کے تعلق سے کہا کہ یقیناً یہ تحقیقی مقالہ اردو ادب کے ساتھ میدان تصوف میں بھی گراں قدر اضافہ تصور کیا جائے گا اور آنے والے محققین اور ریسرچ اسکالرز اس سے بھر پور استفادہ کریں گے۔ انہوں نے موضوع کے انتخاب پر بھی دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے عام دھرے سے ہٹ کر تحقیق کے لیے بہت نادر موضوع کا انتخاب کیا ہے جو ان کے علمی وتحقیقی ذہن کا غماز ہے۔ اردو ادب کے ساتھ علم تصوف اور اس کی مصطلحات یہ موضوع علمی دنیا میں بالکل منفرد ہے، اس پر تحقیقی کام کے لیے موصوف یقیناً ہم سب کی طرف سے خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں سفارش کرتا ہوں کہ یہ تحقیقی مقالہ جلد کتابی شکل میں سامنے آئے۔

واضح رہے کہ مفتی محمد علاءالدین قادری رضوی ثنائی نے اپنا یہ تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد شاھد رضوی سابق ایچ او ڈی اردو ڈپارٹمینٹ مگدھ یونیورسٹی بودھ گیا بہارکے زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ مفتی علاؤالدین قادری رضوی ثنائی ایک عرصے سے علمی وتحقیقی دنیا میں اپنی منفرد شناخت کے ساتھ متعارف ہیں، ایک درجن سے زائد علمی وتحقیقی کتابوں کے مصنف ہیں، میراروڈ ممبئی کے مفتی شہر ہیں، محکمہ شرعیہ سنی دارالافتاء والقضاء کے صدر مفتی اور قاضی ہیں، پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے اردو نثر میں علم تصوف اور اس کی مصطلحات پر آپ کا یہ تحقیقی مقالہ بہت جلد کتابی صورت میں سامنے آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.