ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اقدامات - Aurangabad zoo - AURANGABAD ZOO

Aurangabad zoo makes arrangements to keep animals cool اورنگ آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کو ٹھنڈا کرنے کےلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ دن میں چار مرتبہ شیروں اور دوسرے جانروں پر پانی چھڑکا جارہا ہے اور پنجروں میں کولرس بھی لگائے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 3:26 PM IST

اورنگ آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اقدامات (Etv Bharat)

اورنگ آباد : مہاراشٹرا کے اورنگ آباد ضلع میں پچھلے کچھ دنوں سے شدید گرمی کی وجہ سے انسان تو پریشان ہے ہی، جانوروں کو بھی پریشانی ہورہی ہے، ایسے میں چڑیا گھر کے شیروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان پر دن میں چار تا پانچ مرتبہ پانی چھڑکا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کے پنجرے میں کولر بھی لگائے گئے ہیں، تاکہ انہیں گرمی کا احساس نہ ہونے دیا جائے۔

ان شیروں کی دیکھ بھال کرنے والے ضیاء نظامی کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں موسم گرما کے دوران پانی کی زیادہ ضرورت محسوس ہورہی ہے اور میونسپل انتظامیہ کی جانب سے مناسب مقدار میں پانی سربراہی کی جارہی ہے۔ اورنگ آباد میں گذشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے انسان کے علاوہ جانور بھی پریشان ہیں۔ چڑیا گھر میں موجود جانوروں کو موسم گرما کی شدت سے بچانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شیروں اور چیتوں کے پنجروں میں کولرس کا انتظام کیا گیا ہے اور جانوروں کو گرمی سے بچانے کےلئے ان پر پانی کا چھڑکا جارہا ہے۔

محمد ضیا نظامی نے کہا کہ گرمی میں شدت کی وجہ سے شیروں کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑ رہا ہے۔ شیروں پر پانی چھڑکنے کے بعد وہ راحت محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیروں کے بچوں پر بھی پانی چھڑکا جارہا ہے تاکہ انہیں بھی گرمی کی شدت سے بچایا جاسکے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.