ETV Bharat / state

اورنگ آباد: منشیات فروخت کرنے والوں کی پولیس کی جانب سے کونسلنگ - Aurangabad Police - AURANGABAD POLICE

Aurangabad Police counseling of drug dealers شہر کو منشیات کے کاروبار سے نجات دلانے کی غرض سے پولیس کمشنر نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے شہر بھر میں موجود سبھی پولیس اسٹیشنز کی حدود میں منشیات کے کاروباریوں کی کونسلنگ کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کیا اور انہیں تاکید کی کہ وہ ائندہ اس کاروبار سے دور رہیں۔

منشیات فروخت کرنے والوں کی پولیس کی جانب سے کونسلنگ
منشیات فروخت کرنے والوں کی پولیس کی جانب سے کونسلنگ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 1:07 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں منشیات کے کاروبار کو فروغ ملنے اور نشاور اشیاء کے اسانی سے دستیاب ہو جانے کے سبب نوجوان نسل ہی کیا اب تو بچوں کو بھی منشیات کا عادی ہوتے دیکھا جا رہا ہے، بچے بھی سوکھا اور گیلا نشہ اور بٹن نامی نشہ کرنے لگے ہیں اس پریشان کن صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہر کے مختلف پولیس تھانہ حدود کے منشیات کا کاروبار کرنے والے یا جن کے خلاف مختلف تھانوں میں کیسز درج ہیں، ایسے منشیات فروخت کرنے والے ملزمین کی پولیس کمیشنریٹ میں پولیس کمشنر اور منشیات کنٹرول برانچ کی جانب سے ایک کونسلنگ میٹنگ رکھی گئی۔

اورنگ آباد: منشیات فروخت کرنے والوں کی پولیس کی جانب سے کونسلنگ (ETV Bharat)

ان تمام ملزمین کو باضابطہ نوٹسز دے کر بلوایا گیا تھا، اس موقع پر ان تمام جرائم پیشہ ملزمین کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ ائندہ وہ منشیات اور مذکورہ دیگر غیر قانونی دھندے سے توبہ کر لیں، ورنہ اب ان پر اب تک کی گئی کاروائیوں کے مقابلے مزید سخت کاروائی کی جائے گی، اس طرح کا انتباہ انہیں کونسلنگ کے دوران دیا گیا ساتھ ہی پولیس کمشنر نے کہا کہ اس تعلق سے پولیس نے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی گئی کہ جو لوگ اس کرائم ایریا سے نکلنا چاہتے ہیں، ان کی این جی اوز کے ذریعے مدد کی جائے گی۔

اس موقع پر پرشانت سوامی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اورنگ آباد اسٹنٹ کمشنر آف پولیس دھنچے پاٹل، گیتا بگواڑے پولیس انسپکٹر نارکوٹکس برانچ کے ساتھ ساتھ تمام تھانوں کے پولیس افسران، اور منشیات کی روک تھام برانچ کے انفور سرز موجود تھے۔ منشیات برانچ کو ایک موبائل نمبر ( 9529019061) دیا گیا ہے اور شہر میں کہیں بھی کوئی منشیات فروشی یا نشہ کرتا ہوا پایا جائے تو شہری فون یا واٹس ایپ کے ذریعے میسج کر کے اس کی معلومات دے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.