ETV Bharat / state

دو فروری کو اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 3:20 PM IST

Aurangabad Haj House اورنگ آباد میں نو تعمیر حج ہاؤس کا افتتاح دو فروری کو ہونا ہے۔اس کا افتتاح ریاستی اقلیتی وزیر عبدالستار کے ہاتھوں سے کیا جائے گا۔چند مہینوں قبل اورنگ آباد کا حج ہاؤس کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، لیکن اس کا افتتاح ہی نہیں ہوا تھا

دو فروری کو اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح
دو فروری کو اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح
دو فروری کو اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح

اورنگ آباد :بمبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں سماجی کارکن حمود چاوش کی جانب سے ایک پی آئی ایل داخل کی گئی تھی۔پی آئی ایل کی بنیاد پر بمبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے اپنی سنوائی کرتے ہوئے کہا کہ حج ہاؤس میں وقف بورڈ کا ٹریبونل آفس پانچ فروری تک شروع کرنا چاہیے، جس کے بعد ریاستی حکومت نے حج ہاؤس کا افتتاح دو فروری مقرر کر دی ہے۔

واضح ہے کہ گذشتہ کئی سالوں کے طویل انتظار کے بعد آئندہ 2 فروری کو اورنگ آباد حج ہاؤس کا افتتاح عمل میں آ رہا ہے۔ ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور و وزیر اوقاف عبدالستار کے ہاتھوں حج ہاؤس کا افتتاح عمل میں آئیگا۔ واضح ہے کہ مراٹھواڑہ کے حجاج کرام کو سفر حج پر روانگی میں سہولت کیلئے اورنگ آباد شہر میں حج ہاؤس کی تعمیر کا مطالبہ عرصہ دراز سے کیا جا رہا تھا۔

اس سلسلے میں مختلف تحریکیں بھی چلائی گئیں، جس کے بعد ریاستی حکومت نے مسلمانوں کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے، شہر کے قلعہ ارک علاقے میں حج ہاؤس کی تعمیر کو منظوری دی تھی ۔تاہم سرکاری منظوری کے باوجود تعمیر میں سست روی اور تعمیر کے بعد بھی افتتاح میں دانستہ تاخیر کی جاتی رہی۔ حج ہاؤس کو جلد شروع کرنے کیلئے بھی مسلم سیاسی سماجی قائدین نے مختلف سطحوں پر نمائندگی کی۔ جس کے بعد اب آئندہ 2 فروری کو حج ہاؤس کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔

وزیر اوقاف عبدالستار کے ہاتھوں حج ہاؤس کا افتتاح ہوگا، جبکہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزراء راؤ صاحب دانوئے ڈاکٹر بھاگوت کرار ریاستی وزریرو رابطہ وزیر سند بیان بھو مرے اتل ساوے اور امبا داس دانوے سمیت دیگر عوامی نمائندے اور سرکاری افسران موجودرہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد حج ہاؤس کے فوری افتتاح کا مطالبہ، ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے، اس وقت کے اقلیتی وزیر عارف نسیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے اورنگ آباد میں حج ہاؤس تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی، لیکن عمارت تعمیر کرنے میں بہت زیادہ وقت لگ گیا،جس جگہ پر حج ہاؤس تعمیر کیا گیا ہے، وہاں پر کئی سارے لوگ مقیم ہوا کرتے تھے، انہیں پلاٹ کے پیسے اور کئی جگہ زمین بھی دلائی گئی، لیکن آج حج ہاؤس کی افتتاح عنقریب ہونے کو ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.