ETV Bharat / state

دیوبند سے ایک غیر قانونی مقیم بنگلہ دیشی شخص گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 10:05 AM IST

Bangladeshi immigrant arrested from Deoband ریاست اترپردیش کے شہر دیوبند سے اے ٹی ایس حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ATS arrests
ATS arrests

لکھنؤ: یوپی اے ٹی ایس نے ایک اور غیر قانونی بنگلہ دیشی تارک وطن کو گرفتار کیا ہے جو دیوبند، سہارنپور میں گزشتہ آٹھ سالوں سے مقیم تھا اور مبینہ طور پر ہندوستان میں غیر قانونی داخلے اور ملک میں ملک مخالف سرگرمیوں کو انجام دینے میں مدد کر رہا تھا۔ اکتوبر 2023 سے اب تک اس سلسلے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اے ٹی ایس حکام کے مطابق گرفتار شخص جس کی شناخت 28 سالہ محمد رشید احمد سردارکے طور پر ہوئی ہے، جو بنگلہ دیش کے چٹگاؤں کا رہنے والا ہے۔ 2016 میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے بعد دیوبند میں مقیم پایا گیا تھا۔ اس نے ابتدائی طور پر جعلی دستاویزات بنا کر دیوبند کے ایک مدرسے میں داخلہ لیا تھا۔

حکام کے مطابق اس کے بعد وہ مسلسل وہاں مقیم رہا اور دیگر بنگلہ دیشی دراندازوں کو جعلی دستاویزات بنا کر ملک میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرتا رہا۔ اسے کانپور سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بنگلہ دیش فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: یوپی اے ٹی ایس کا روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 74 روہنگیا گرفتار

قبل ازیں 8 جنوری کو اے ٹی ایس نے مغربی بنگال کے رہنے والے اس کے ماسٹر مائنڈ ابو صالح کو این جی او کے نام پر 58 کروڑ روپے کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے اور لوگوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں لانے اور ملک دشمن سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اس کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس شخص کو معلومات کی مدد سے لکھنؤ کے مانک نگر علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران صالح نے ٹرسٹ کبیر باغ ملت اکیڈمی اور حروۃ الجمعیت الاسلامیہ دارالعلوم مدرسہ کا ڈائریکٹر ہونے کا دعویٰ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.