پٹنہ: بہار کے دارالحکومت معاون اردو مترجم کے امیدوار گزشتہ پانچ برسوں سے اپنے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ 2019 میں مترجمین کی بحالی نکلی تھی جس کے بعد پری اور مینس دو ایگزام ہوئے۔ دونوں ہی امتحان میں کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کو کاؤنسلنگ کے لیے بلایا گیا۔ کونسلنگ کو ہوئے بھی دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔
اس کے باوجود ان لوگوں کی فائنل میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے اور بی ایس ایس سی تاریخ پر تاریخ دے رہا ہے۔ اسی سے ناراض سینکڑوں کی تعداد میں معاون اردو کے مترجمین کے امیدوار پٹنہ میں واقع بی ایس ایس سی دفتر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دفعہ جب تک ڈی ایس ایس سی فائنل میرٹ لسٹ جاری نہیں کرتا ہے، اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
امیدواروں کا کہنا ہے کہ افسران خود باہر آ کر اپنے ہاتھوں سے نوٹس بورڈ پر چسپاں کریں کہ آخر ان لوگوں کا معاملہ کب تک حل کیا جائے گا۔ کیونکہ ان لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے.
یہ بھی پڑھیں: معاون مترجم امیدواروں نے فائنل میرٹ لسٹ جاری کرنے کو لے کر بی سی سی کو دی وارننگ
یہ لوگ متعدد بار بی ایس ایس سی کے پاس آتے ہیں اور اپنی بات رکھتے ہیں اور فائنل میرٹ لسٹ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متعلقہ افسران مسلسل انہیں زبانی دلاسا دیتے رہے ہیں کہ جلد ہی فائنل میرٹ لسٹ جاری کر دی جائے گی لیکن ابھی تک ان سب کو لوگوں کو اپنے نتیجے کا انتظار ہے۔