ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں روایتی انداز میں نکالا گیا یوم عاشورہ کا جلوس - Ashura Day procession

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 3:02 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں روایتی انداز میں یوم عاشورہ کا جلوس نکالا گیا، اس دوران شہر کے سٹی چوک علاقے میں مجمع بھرا، ماتمی جلوس اور علم ساتھ ساتھ نکالا گیا پچھلے کہی سالوں سے سنی مسلمان اور اہل تشیع حضرات یوم عاشورہ کو جلوس نکالتے ہیں۔ اس دوران علمبردار کمیٹی کے صدر رشید خان ماموں نے تعلیم کو ہتھیار بنانے پر زور دیا۔

اورنگ آباد میں روایتی انداز میں نکالا گیا یوم عاشورہ کا جلوس
اورنگ آباد میں روایتی انداز میں نکالا گیا یوم عاشورہ کا جلوس (ETV Bharat)

اورنگ آباد : اورنگ آباد میں یوم عاشورہ روایتی انداز میں منایا گیا، شہر کے سٹی چوک علاقے میں مجمع بھرا شہر کے مختلف علاقوں سے عقیدت مند سٹی چوک میں جمع ہوئے، یہاں صبح سے ہی سواریوں اور تازیوں کا نظارہ دیکھا گیا، اسی طرح انجمن معصومین کی قیادت میں شیعہ برادران نے ماتمی جلوس نکال کر نواسہ رسول کی شہادت کو یاد کیا، اس موقع پر علمبردار کمیٹی کے صدر رشید خان ماموں اور کمیٹی ارکان نے جلوس کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر پولیس محکمہ کے اعلی افسران، میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور شہر کے سیاستدان بھی موجود تھے۔

جلوس کے دوران کئی سارے لوگوں نے تیرنگا جھنڈا بھی اپنے ہاتھ میں لیا، علمبردار کمیٹی کے صدر رشید خان ماموں نے بچوں اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ تعلیم کو اپنا ہتھیار بناؤ، رشید مامو کا کہنا ہے کہ پچھلے 52 سال سے وہ علمبردار کمیٹی کے صدر ہیں، اور ہر سال مجمع بڑھاتے ہیں اس مجمعے میں شیعہ سنی اتحاد دیکھنے کو ملتا ہے اور ان 52 سالوں میں ایک بھی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا ہے،اس مجمعے سے لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ دین وہ دنیا کی تعلیم ہمیں اچھے سے حاصل کرنی ہے۔
اورنگ اباد پولیس کمشنر پروین پاوار کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر کی ایک الگ تاریخ ہے اور اسی تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے شہر میں سبھی مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہوار میں شامل ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ جس طرح سے حالات ہے، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے پولیس ہر جگہ تہنات کی گئی ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی پہلی نظر ہے، اگر کوئی سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز کوئی پوسٹ شئیر کرتا ہے، اور دو سماجوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں گی۔
اس مجمعے سے اہل تشیع حضرات کا ماتمی جلوس بھی نوح خوانی کرتے ہوئے گزرا اس دوران یو پی سے ائے مولانا کا کہنا ہے کہ اورنگ اباد واحد شہر ہے جہاں پر شیعہ سنی میں اتحاد دکھائی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کربلا میں شہید ہوئے، تو انسانیت کے لیے، امام حسین کی شہادت کا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ مظلوم کے مددگار اور ظالم کے خلاف رہنا ہے جو بھی دنیا میں مظلوم ہے کسی پر بھی اگر ظلم ہو رہا ہے تو ہم اس کا ساتھ دینا ہے اور ظالم کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.