ETV Bharat / state

اقتدار کے نشے میں متنازع بیان بازی کی جا رہی ہے، رام گری مہاراج اور نتیش رانے پر اسدالدین اویسی کا رد عمل - Owaisi on hatred speech

مہاراشٹر میں ایک مخصوص طبقے کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جاری مسلسل زہر افشانی پر ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ زہر افشانی کر رہے ہیں دراصل وہ سب اقتدار کے نشے میں چور ہوکر ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔

زہر افشانی کے خلاف اسدالدین اویسی سخت
زہر افشانی کے خلاف اسدالدین اویسی سخت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 3:59 PM IST

زہر افشانی کے خلاف اسدالدین اویسی سخت (ETV Bharat)

اورنگ آباد:مہاراشٹر میں ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جاری مسلسل زہر افشانی کے خلاف ایم آئی ایم کے قومی صدر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور ریاست میں ایم آئی ایم کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں آج ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف اپنے اعتراضات داخل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ مودی حکومت اس بل کے ذریعے صرف اور صرف اوقافی جائیدادیں ہڑپنا چاہتی ہے۔

ملک بھر میں مسلم طبقے کے ساتھ کی جارہی زیادتوں پر انھوں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا نعرہ سب کا ساتھ سب کا وکاس ایک فرضی نعرہ ہے۔

اس موقعے پر اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایم آئی ایم امیدواروں کے نام کا بھی تذکرہ کیا جس میں امتیاز جلیل، مفتی اسماعیل قاسمی، فاروق شاہ و دیگر دو امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی لیڈران کی جانب سے مسلم طبقہ کے خلاف جو زہر افشانی کی جارہی ہے دراصل وہ سب اقتدار کے نشے میں چور ہوکر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے اس بل میں درج ایک اور بات کا حوالہ دیا کہ اگر کوئی مسلمان کچھ جائیداد وقف کرنا چاہتا ہے تو اس شخص کو اپنے پانچ سال تک مسلمان ہونے کا ثبوت فراہم کرنا پڑے گا۔ ایم آئی ایم صدر نے کہا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی اور جوائنٹ ورکنگ کمیٹی دو الگ الگ چیزیں ہیں اور ورکنگ کمیٹی کے حوالے سے کوئی بات ظاہر نہیں کی جاسکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.