ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی نے طلبا کے ہاتھوں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرایا

School Inauguration In Hyderabad مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی نے حیدرآباد کے علاقے اعظم پورہ حلقہ چارمینار میں قدیم اردو میڈیم اسکول کا افتتاح طلبا کے ہاتھوں سے کرایا۔ انہوں نے اپنے ایم پی فنڈ سے 1.50 کروڑوں روپے کی لاگت نئی بلڈنگ تعمیر کرائی ہے۔

اسدالدین اویسی نے طلبا کے ہاتھوں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرایا
اسدالدین اویسی نے طلبا کے ہاتھوں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 5:11 PM IST

اسدالدین اویسی نے طلبا کے ہاتھوں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرایا

حیدرآباد :ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے اعظم پورہ حلقہ چارمینارمیں واقع قدیم اردو میڈیم اسکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے کہاکہ انہوں نے ایم پی لیڈ فنڈ سے ڈیڑھ کروڑ خرچ کے اس عمارت کی تعمیر کرائی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں یہاں ایک ڈگری کالج تعمیر کرنے کا منصوبہ پے۔

رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے کہاکہ کیمپس میں کافی جگہ ہے۔اسی بنیاد پر اسکول کے ساتھ ساتھ یہاں ڈگری اسکول تعمیر کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس کے لئے ایم پی لیڈ فنڈ اور ایم ایل اے فنڈ کو اس منصوبے پر خراچ کئے گئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے لئے اسکول انتظامیہ سے بھی بات چیت کی جائے گی۔تمام لوگوں کے مشورے سے ایک نیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملت کی لڑکیوں اور لڑکوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی جا سکے۔موجود دور میں اعلیٰ تعلیم کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدرسے کی یتیم لڑکیاں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم میں بھی بڑے خواب دیکھ رہی ہیں

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملت کے لڑکے اور لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراشتہ کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی کیونکہ ہماری قوم کی لڑکیاں تعلیم کے بغیر مستقبل میں حقوق حاصل نہیں کر پائیں گی۔حقوق کو حاصل کرنے کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.