ETV Bharat / state

اسد الدین اویسی کو عبوری راحت، ہائی کورٹ سے ملی توسیع - Asaduddin Owaisi got interim relief - ASADUDDIN OWAISI GOT INTERIM RELIEF

ہائی کورٹ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی کو سدھارتھ نگر کے شہرت گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج کردہ کیس میں دی گئی عبوری راحت میں توسیع کر دی ہے۔

ASADUDDIN OWAISI GOT INTERIM RELIEF
ASADUDDIN OWAISI GOT INTERIM RELIEF
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 10:16 AM IST

Updated : Apr 17, 2024, 10:38 AM IST

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کو آئی پی سی کی دفعہ ایک سو ترپن اے، 295 اے اور 298 کے تحت سدھارتھ نگر کے شہرت گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج کیس میں دی گئی عبوری راحت میں توسیع کردی ہے۔

یہ حکم جسٹس سنجے کمار سنگھ نے دیا ہے۔ عدالت نے اویسی کے خلاف کسی بھی طرح کی ہراساں کرنے والی کارروائی پر لگی پابندی کو اگلی سماعت تک بڑھا دیا ہے۔

کیس کے حقائق کے مطابق اویسی نے شری رام جنم بھومی تنازعہ کیس میں سدھارتھ نگر میں ایک ٹی وی انٹرویو میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لاء پرسنل بورڈ جیسے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔

ان کے انٹرویو پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے شُہرت گڑھ ڈگری کالج کے سابق پرنسپل نے سی جے ایم کورٹ میں شکایت درج کرائی تھی۔ عدالت کے حکم پر اویسی کے خلاف شہرت گڑھ تھانے میں آئی پی سی کی دفعہ ایک سو ترپن اے، 295 اے اور 298 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اویسی کو سمن بھی جاری کیا تھا۔ اویسی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے اس کارروائی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ سی جے ایم نے درخواست گزار کو بیان ریکارڈ کیے بغیر ہی سمن جاری کیا ہے۔ درخواست گزار دوسری ریاست کا رہائشی ہے اور شکایت شروع کرنے سے پہلے ضروری منظوری نہیں لی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 17, 2024, 10:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.