ETV Bharat / state

شب برات مغفرت اور رزق میں برکت عطا کرنے والی رات ہے، ارشد حسین - شب برات

Shab-e-Barat: شعبان کی پندرہویں شب کو شب برات کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ عبادت کی رات ہوتی ہے جس میں سبھی مسلمان اپنے رب کا ذکر کرتے ہیں، نوافل ادا کرتے ہیں اور قبرستان جا کر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔

Shab-e-Barat
شب برات مغفرت اور رزق میں برکت عطا کرنے والی رات ہے، ارشد حسین
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 3:24 PM IST

شب برات مغفرت اور رزق میں برکت عطا کرنے والی رات ہے، ارشد حسین

مرادآباد: شعبان کی پندرہویں شب کو شب برات کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شب میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو جہنم سے نجات دلاتا ہے اور ہر مصیبت زدہ انسان کی مصیبتوں کو دور فرماتا ہے اور رزق میں وسعتیں عطا فرماتا ہے۔ علماء فرماتے ہیں کہ شب برات میں ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالی کی عبادت میں مشغول رہے، نوافل ادا کرے، اللّٰہ تبارک و تعالیٰ سے اپنا رزق طلب کرے اور ذکر و اذکار میں اس شب کو گزارے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس شب میں شریعت کے مطابق قبرستان جائیں اور اپنے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرے۔

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر مرادآباد کی عیدگاہ کے وسیع میدان میں تنظیمِ فیضانِ مصطفٰی کی زیرِ نگرانی میں ایک شاندار اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ شب برات کے موقع پر مرادآباد ہی نہیں بلکہ آس پاس کے اضلاع سے بھی ہزاروں لوگ اس جلسے میں شامل ہوتے ہیں اور علماء کی نورانی تقاریر کو سماعت فرماتے ہیں۔

تنظیم فیضان مصطفی کے صدر حاجی محمد ارشد حسین نے جلسے سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 28 سالوں سے ہر سال شب برات کے موقع پر تنظیم فیضان مصطفی کی زیر نگرانی عظمت اسلام کانفرنس کے نام سے ایک شاندار جلسے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی یہ جلسہ عید گاہ کے میدان میں کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس جلسے کو سننے کے لیے مرادآباد اور آس پاس کے اضلاع سے تقریبا 20 سے 25 ہزار لوگ یہاں پہنچتے ہیں۔ رام پور شہر قاضی علامہ مولانا شاہد میاں کی قیادت میں ہر سال یہ جلسہ ہوتا ہے، جس کی صدارت مفتی شہر محمد ایوب نعیمی فرماتے ہیں۔ تنظیم فیضان مصطفی کے تمام ممبران اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو خصوصی اعزاز

شب برات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے تنظیمِ فیضانِ مصطفٰی کے صدر حاجی محمد ارشد حسین نے بتایا کہ یہ رات بڑی فضیلت کی رات ہے اس میں اللہ تعالی اپنے بندوں سے فرماتا ہے کہ کوئی ہے رزق طلب کرنے والا کہ میں اس کو رزق عطا کروں، ہے کوئی مغفرت چاہنے والا کہ میں اس کی مغفرت فرما دوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ تعالی آسمان دنیا سے اس شب میں اپنے بندوں پر خاص رحم فرماتا ہے اور اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.