ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات میں فرقہ پرست قوتوں کو شکست دینے کےلئے ممتاز شخصیات کا اسٹریٹجک ووٹنگ پر زور - defeat communal forces

Defeat communal forces in Lok Sabha elections لوک سبھا انتخابات 2024 فرقہ پرست قوتوں کو شکست دینے کے لیے شہریوں سے اسٹریٹجک ووٹنگ کرنے کی ممتاز شخصیات نے اپیل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 3:31 PM IST

Updated : Apr 24, 2024, 4:31 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں فرقہ پرست قوتوں کو شکت دینے کےلئے ممتاز شخصیات کا اسٹریٹجک ووٹنگ پر زور

بنگلور: ملک کی نامور شخصیات نے 2024 کے پارلیمانی انتخابات کو اہم ترین الیکشن قرار دیا. اس سلسلے میں مولانا سجاد نعمانی نے پیغام دیا کہ عوام ملک کے دستور، جمہوریت و سیکولرزم کے تحفظ کرنے والی پارٹیوں و امیدواروں کو ووٹ دیں۔ وہیں آر ایس ایس کے سابق رہنما ایڈووکیٹ سدھیر کمار مرلی نے کہاکہ یہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کسان، نوجوان و طلباء کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ اور فرقہ پرست قوتوں کے پولارائزین ایجنڈا کے درمیان ہے۔ اس میں محبت کی سیاست کامیاب ہوگی اور نفرتی سیاست کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر جاود جمیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مودی حکومت کی جانب سے لوگو کی گئی عوام مخالف پالیسیوں کو اپنے ووٹ کے ذریعہ ختم کردیں۔ مولانا سجاد نعمانی نے یہ بھی کہاکہ کوئی بھی پارلیمانی حلقے میں ایک سے زیادہ مسلم امیدوار نہ ہو، کیونکہ اس سے ووٹ تقسیم ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے تمام سیکولر پارٹیوں سے مضبوطی کے ساتھ انتحابات لڑنے کا مشورہ دیا تاکہ فسطائی قوتوں کو ملک کی گدی سے بے دخل کردیا جائے۔

ڈاکٹر جاوید جمیل نے مسلمانوں سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی تاکہ متنازعہ قوانین جیسے سی اے اے اور یونیفارم سول کوڈ کو ختم کرنے کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔ سدھیر کمار مرلی نے کہا کہ نوجوانوں کو نوکریاں چاہیے، وہ اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں اور پرامن ماحول سے ہی ملک میں ترقی ہوسکتی ہے۔

Last Updated : Apr 24, 2024, 4:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.