ETV Bharat / state

گیا: بے وفا بیوی کا شکار ہوا ایک اور شوہر' پولیس کی گرفت میں ہیں دونوں - Another husband was victimized - ANOTHER HUSBAND WAS VICTIMIZED

unfaithful wife in Gaya: ایک بے وفا بیوی کا شوہر اس کی سازشوں کا شکار ہوگیا، بے وفا بیوی نے نہ صرف بے وفائی کی بلکہ اس نے اپنے شوہر کا قتل بھی عاشق کے ہاتھوں کروادیا، واردات ضلع گیا کے ڈوبھی تھانہ کے ماتحت علاقہ میں پیش آئی ہے۔ پولیس کی گرفت میں عاشق اور معشوق آگئے ہیں۔

Another husband was victimized by an unfaithful wife in Gaya, both are in police custody
گیا: بے وفا بیوی کا شکار ہوا ایک اور شوہر' پولیس کی گرفت میں ہیں دونوں (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 1:15 PM IST

گیا: گیا ضلع میں ایک بیوی ہی اپنے شوہر کی قاتل نکلی۔ یہ سنسنی خیز معاملہ شیرگھاٹی سب ڈویزن کے ڈوبھی میں پیش آیا ہے، جہاں بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا بے رحمی سے قتل کرایا ہے۔ ڈوبھی کنجیار گاؤں کے برجیش یادو کو قتل کرنے والے پنٹو وشوکرما اور متوفی کی بیوی روبی دیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق برجیش یادو کے موبائل پر گزشتہ روز شام کو بیوی کے عاشق پنٹو نے فون کر ملاقات کرنے کو بلایا۔ برجیش نہیں جانا چاہتا تھا مگر بیوی نے زبردستی بھیجا۔ جہاں پہلے سے انتظار کر رہے پنٹو نے برجیش کے پہنچتے ہی لوہے کے رڈ سے حملہ کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شوہر کی قاتل بیوی مع عاشق گرفتار

موت کے بعد بیوی بورا لیکر پہنچی اور عاشق پنٹو کے ساتھ مل کر لاش کو بورے میں باندھ کر جاۓ واردات سے دو کیلو میٹر دور بارہ چٹی تھانہ حلقہ کے پٹی گاؤں میں ایک کنواں میں موبائل کے ساتھ لاش کو ڈال دیا۔ اس واردات کے بعد پولیس جب متوفی کی بیوی روبی دیوی کا بیان لیا تو اس کے بیان پر شک ہوا کیونکہ وہ بار بار اپنا بیان بدل رہی تھی۔ تبھی پولیس نے برجیش کے موبائل کا لوکیشن،سی ڈی آر اور روبی دیوی کے سی ڈی آر نکلوائے، تبھی معاملے کا انکشاف ہوا۔

برجیش کے موبائل پر آخری کال پنٹو کے موبائل سے ہی آیا تھا۔ قتل معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے ڈی ایس پی سنجیت کمار پربھات نے بتایا کے پنٹو وشوکرما کا مہلوک کی بیوی کے ساتھ 2015 سے ناجائز تعلقات چلا آ رہا تھا۔ ایک مئی 2024 کو پریم کہانی کی بھنک برجیش اور گاؤں والوں کو لگ گئی۔ اس کے بعد برجیش نے اپنی بیوی کے کہیں آنے جانے پر پابندی لگا دیا۔ جسکے بعد بیوی کو یہ بات پسند نہیں آئی اور وہ اپنے عاشق سے موبائل پر بات کر کے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لیے شازس رچنے لگی اور آخر کار وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوئی۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ متوفی کی بیوی اور اس کے معشوق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ عشق ہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.