ETV Bharat / state

مرادآباد میں جامعہ نعیمیہ میں عرس صدر العلماء کا اہتمام - Annual URS In Moradabad - ANNUAL URS IN MORADABAD

مرادآباد میں واقع درس گاہ جامع نعیمیہ میں حضرت سید ظفر الدین نعیمی کے عرس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر علماء کرام نے کی ان کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

مرادآباد میں جامعہ نعیمیہ میں عرس صدر العلماء کا اہتمام
مرادآباد میں جامعہ نعیمیہ میں عرس صدر العلماء کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 1:56 PM IST

مرادآباد میں جامعہ نعیمیہ میں عرس صدر العلماء کا اہتمام (etv bharat)

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے محلہ دیوان کا بازار میں واقع مدرسہ جامعہ نعیمیہ میں آج حضرت سید ظفر الدین نعیمی کے عرس کا اہتمام کیا گیا۔ مدرسہ جامعہ نعیمیہ اہل سنت والجماعت کی دینی تعلیم کا مرکز رہا ہے۔ بانی مدرسہ حضرت علامہ مولانا نعیم الدین جنہیں صدر الافاضل کے لقب سے جانا جاتا ہے۔

آج صدر الافاضل کے بڑے صاحبزادے اور ان کے جانشین حضرت مولانا مفتی حکیم سید ظفر الدین علیہ الرحمہ کا 53واں سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مرادآباد اور اس پاس کے اضلاع سے تشریف لائے علماء کرام نے صدر العلماء کی دینی اور ملی خدمات پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے امیر جامعہ کی اہم ذمہ داری مفتی خلیل احمد صاحب کے سپرد کی گئی

آپ کے پوتے حضرت علامہ مولانا سید بختیارالدین نعیمی نے سیّد ظفر الدین احمد نعیمی علیہ الرحمہ کے عرس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں 'عرس صدر العلماء' منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سیّد ظفر الدین احمد نعیمی کی شخصیت سے متعلق بتایا کہ آپ اللہ کے محبوب بندے تھے۔ آپ نے پوری زندگی اللہ کی ذکر میں گزار دی۔ جو اللہ کے ذکر میں اپنی زندگی فنا کر دے، ان کا ذکر قیامت تک ہوتا رہے گا اور انہیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.