بیدر: حضرت سید عبد القادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری کا سالانہ سہ روزہ عرس شریف کا مرکزی جلسہ نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ درگاه آستانه قادریہ بگدل شریف میں منایا جائے گا۔ ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجاده نشین درگاه آستانه قادریہ بگدل شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حسب روایت قدیم 19 مئی 2024، مطابق 10 ذیقعدہ بروز اتوار جلوس صندل شریف بعد نماز عصر قادریہ منزل محلہ گڑھی سے برآمد ہوگا۔ اور آبادی میں گشت کرتا ہوا درگاہ آستانه قادریہ پہنچے گا اور بعد نماز عشاء صندل مالی کی خصوصی خدمات پیر طریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجاده نشین درگاه آستانه قادریہ بلدل شریف و سید محمد یوسف قادری ناگوری و جمیع علمائے مشائخین، مریدین و معتقدین کی موجودگی میں انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
URS Of Hazrat Syed Fateh Shah Wali حضرت سید فتح شاہ ولی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس کا انعقاد
بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان مرکزی جلسہ بعنوان فیضان غوث اعظم دستگیر منعقد ہوگا۔ جلسہ کو ممتاز علمائے مشائخین مخاطب فرمائیں گے۔ بعد جلسہ محفل سماع کا آغاز ہوگا جس میں ملک کے مشہور و معروف قوال نعتیہ مقتی عرفانی اور صوفیانہ کلام قبل از نماز فجر تک پیش کریں گے۔ 20 مئی 2024ء مطابق 11 ذیقعدہ و بروز پیر صبح نیاز شریف حضرت غوث اعظم دستگیر کا انعقاد عمل میں آئے گا اور اسی دن بعد نماز مغرب جشن چراغاں بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا۔ ممتاز علمائے مشائقین، واعظین مقررین کا خطاب ہوگا اور بعد جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی، جس میں ممتاز قوال ساز پر نعتیہ اور عرفانی کلام پیش کریں گے۔
21 مئی بروز منگل بعد نماز فجر ختم القرآن مجید و فاتحہ خوانی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ سہ روزہ تقریب کی نگرانی ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجاده نشین درگاه آستان قادریہ بگدل شریف فرمائیں گے۔ مریدین و معتقدین سے کثیر تعداد میں مع دوست و احباب شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔