ETV Bharat / state

بیدر میں ڈیفوڈیل پبلک اسکول کی جانب سے سالانہ پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 7:31 PM IST

Annual Programme In Bidar بیدر ضلع کے شاہ گنج میں واقع ڈیفوڈیل پبلک اسکول کی جانب سے سالانہ پروگرام کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے خصوصی ثقافتی پروگرام پیش کی۔

بیدر میں ڈیفوڈیل پبلک اسکول کی جانب سے سالانہ پروگرام
بیدر میں ڈیفوڈیل پبلک اسکول کی جانب سے سالانہ پروگرام
بیدر میں ڈیفوڈیل پبلک اسکول کی جانب سے سالانہ پروگرام

بیدر :رہاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے شاہ گنج میں واقع ڈیفوڈیل پبلک اسکول شاہ گنج بیدر میں (Annual Day) پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی عبدالعلی ایڈیٹر اردو روز نامہ حیدر آباد کرناٹک کے ہاتھوں پروگرام افتتاح عمل میں آیا۔

انہوں نے اس سالانہ پروگرام کے موقع پر بچوں کو تلقین کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو کمیونٹی و سماج کیلئے مثالی اور فائدہ مند بنا چاہیے۔ ایک دوسرے کی مدد کیلئے ہمہ تن لگے رہنا چاہیے ۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں کو یہ بتائیں کہ انہیں محنت و لگن کے ساتھ بہتر تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:آر ایس ایس کے سابق کارکنان نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے خفیہ ایجنڈے سے عوام کو آگاہ کیا

محمد نعیم الدین معلم نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بچے کل کے بہترین شہری ہیں۔ اگر بچے دل میں ٹھان لیں تو وہ کوئی بھی بڑے سے بڑا عہدہ جیسے ڈپٹی کمشنر، انجینئر ، ڈاکٹر ، وکیل کا عہدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ شرط یہ ہیکہ سخت محنت و مشقت اور جستجو سے کام لیں۔ وہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمہ جہتی پروگرام میں حصہ لیں جو صحت مند جسم کیلئے ضروری ہے کیونکہ صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ پرورش پاتا ہے جو مودہ مسابقتی دور کیلئے نہایت ہی اہم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.