ETV Bharat / state

بھاگلپور میں انگ کلا مہوتسو کا انعقاد، علاقائی زبان کو عام کرنے کی اپیل - Angika Kala Mahotsav

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 4:09 PM IST

Angika Kala Mahotsav in Bhagalpur: بھاگلپور میں سنسکاری بھارتی کے زیر اہتمام انگ کلا مہوتسو کا انعقاد عمل میں لایا گیا، اس کلچرل پروگرام میں مہمان شرکاء کی جانب سے علاقائی زبان کو عام کرنے کی اپیل کی گئی۔

Angika Kala Mahotsav organized in Bhagalpur, appeal to popularize regional language
بھاگلپور میں انگ کلا مہوتسو کا انعقاد، علاقائی زبان کو عام کرنے کی اپیل (ETV Bharat Urdu)

بھاگلپور: ریاست بہار کے ریشمی شہر بھاگلپور میں سنسکاری بھارتی کی طرف سے "انگ کلا مہوتسو" کے نام پر ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا مقصد اَنگ ریاست کی وراثت کو پھر سے زندہ کرنا اور بچوں میں اس کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس کلچرل پروگرام کا افتتاح بہار اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو اور کھگڑیا سے ایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیش ورما نے کیا۔ اس موقع پر نند کشور یادو نے کہا کہ ہم فطرت کے پرستار ہیں، ہمیں اپنے خاندان سے ہی ماحولیاتی تحفظ کا احساس ملتا ہے۔ لیکن ہماری ثقافت کو ہمارے ہی کچھ لوگ تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لذت پر مبنی طرز زندگی کی وجہ سے نہ صرف خاندان ٹوٹ رہے ہیں بلکہ رشتوں میں خود غرضی بھی رینگ رہی ہے۔

نند کشور یادو کہا کہ وہ اپنی علاقائی زبانوں میں بھی تعلیم حاصل کریں، اپنی مادری زبان کو کبھی نہ چھوڑیں، اپنی زبان اور فن سے جڑیں اور سب سے پہلے قوم کے احساس سے کام لیں۔ رکن پارلیمنٹ راجیش ورما نے کہا کہ ہمیں اپنے کلچر و ثقافت پر فخر ہونا چاہیے۔ اور اس کو فروغ دینے کے لیے وہ ممکنہ حد تک کوشش کریں گے۔ اس پروگرام میں فرقہ پرستی کا رنگ بھی دیکھنے کو ملا۔ جہاں کچھ مقررین نے ہندو کلچر میں بگاڑ کا الزام مسلمانوں پر عائد کرنے کی کوشش کی۔ اور اپنے انگیکا کلچر کو دوبارہ زندہ کرنے پر زور دیا۔

بھاگلپور میں انگ کلا مہوتسو کا انعقاد، علاقائی زبان کو عام کرنے کی اپیل (ETV Bharat UrduETV Bharat Urdu)

واضح رہے کہ قدیم انگا کے علاقے کی زبان کو 'انگیکا' کہا جاتا ہے۔ ہندوستان میں تقریباً سات لاکھ انگیکا بولنے والے لوگ ہیں۔ اس زبان کو اس کے مقامی دارالحکومت کی وجہ سے اس کا نام 'بھگلپوری' پڑ گیا۔ اس کے علاوہ انگیکا کو 'انگی'، 'انگیکار'، 'چکا چکی' اور 'اپبرنشا' بھی کہا جاتا ہے۔ انگیکا کی ذیلی زبانیں ہیں- 'دیشی'، 'دکھنہ'، 'منگریا'، 'دیوگھریا'، 'گیدھوریا'، 'دھرمپوریہ'۔ اکثر کسی زبان کا نام اس جگہ سے رکھا جاتا ہے جہاں وہ بولی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھاگلپور-کہلگاوں کو جوڑنے والا این ایچ سیلاب میں ٹوٹ گیا، آمدورفت متاثر - Bhagalpur Flood

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.