گنٹور: ضلع کے تادی پلی منڈل کے سیتا نگرم میں وائی ایس آر سی پی کے دفتر کے لیے غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی عمارت کو حکام نے منہدم کردیا۔ پارٹی دفتر محکمہ پانی و نکاسی آب کی اراضی پر تعمیر کیا جا رہا تھا۔ اس جگہ کو پہلے حکومت بوٹ یارڈ کے طور پر استعمال کرتی تھی۔
سی آر ڈی اے نے اس غیر قانونی تعمیرقرار دیتے ہوئے وائی ایس آر سی پی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس کا مناسب جواب نہ دینے پر اہلکاروں نے انہدام کی کارروائی کی۔ ایم ٹی ایم سی کے عہدیداروں نے آبپاشی اراضی پر پارٹی دفتر کے لیے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔
مزید پڑھیں:آندھراپردیش کے کرنول میں ایناڈو کے دفتر پر حملہ کی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مذمت
جگن موہن نے پارٹی دفتر کے لیے تادی پلی میں 2 ایکڑ آبپاشی کی زمین الاٹ کی تھی۔ وائی ایس آر سی پی قائدین نے 2 ایکڑ پر پارٹی دفتر کی عمارت بنانے اور بقیہ 15 ایکڑ کو نجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ تاہم محکمہ آبپاشی نے وائی ایس آر سی پی کو زمین کا قبضہ دینے سے اتفاق نہیں کیا۔ سی آر ڈی اے، ایم ٹی ایم ای اور ریونیو محکموں نے یہ زمین وائی ایس آر سی پی کے حوالے نہیں کی۔