ETV Bharat / state

ایک ایسی افطار پارٹی جس میں لوگ اپنے اپنے گھر سے لائے افطار - unique iftar party in indore - UNIQUE IFTAR PARTY IN INDORE

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں تنظیم 'نیناد' اور 'سلسلہ یاری' نے ایک منفرد روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس میں مہمانوں کو افطار کا انتظام جزوی طور پر از خود کرنا ہوتا۔ افطار پارٹی کا عنوان ہی ہے "میری افطاری آپ کا روزہ" جس میں شہر کے تمام مذاہب کے لوگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

اندور میں افطار پارٹی
اندور میں افطار پارٹی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 1:47 PM IST

Updated : Mar 25, 2024, 5:43 PM IST

ایک ایسی افطار پارٹی جس میں لوگ اپنے اپنے گھر سے لائے افطار

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے اندور کی تنظیم نیناد اور سلسلہ یاری نے "میری افطاری آپ کا روزے" عنوان سے منفرد انداز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ ماہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور ملک بھر میں مسلمان بڑے ذوق و شوق کے ساتھ روزے و عبادات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر روزہ افطار کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وہیں ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کی تنظیم نیناد اور سلسلہ یاری نے منفرد انداز میں روزہ افطار پارٹی منعقد کر رہی ہیں۔ اس میں مہمان کو افطار کا انتطام جزوی طور پر از خود کرنا ہوتا ہے۔ یہ بات آپ افطار پارٹی کے عنوان "میری افطاری آپ کا روزہ " سے سمجھ سکتے ہیں۔ اس پارٹی میں شہر کے تمام مذاہب کے لوگ بڑے جذبے کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

اس موقعے پر ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افطار کے ذریعے معاشرے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے کیونکہ جب آپ کسی دعوت میں شریک ہونے جاتے ہیں تو مہمان کی حیثیت سے شریک ہوتے ہیں، لیکن جب آپ کو دعوت ہی ایسی ملے کہ آپ کو کھانے کے لیے کچھ لے کر آنا ہے تو آپ میں مہمان کے بجائے میزبان کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے اور آپ کے ساتھ جو اس دعوت میں تناول فرماتا ہے، اس سے آپ کی رغبت بڑھ جاتی ہے۔ ایسی تقریات سے ہم آپسی اختلاف کو بھی دور کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:

لکھنو: شاہی باورچی خانے کی روزہ داروں کو کھانا تقسیم کرنے کی روایت آج بھی برقرار - Shahi Kitchen Of Chota Imambada
'میری کی افطاری، آپ کا روزہ' میں تمام مذہب کے لوگ بڑے جذبے کے ساتھ شریک ہوئے اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے محبت کے نغمے گائے اور اتحاد کو پروان چڑھانے کے لیے اپیل کی۔ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمان کے لیے کسی ٹریننگ سے کم نہیں ہے۔ اگر وہ اس مہینے میں اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت حاصل کرتے ہیں تو نہ صرف اس دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں بلکہ آخرت میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

Last Updated : Mar 25, 2024, 5:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.