ETV Bharat / state

اے ایم یو وائس چانسلر نے ایم اے ایس میں ڈینٹل کلینک کا افتتاح کیا - Dental Clinic at AMU

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 4:34 PM IST

AMU Vice Chancellor inaugurated the Dental Clinic: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کی میڈیکل اٹینڈنس اسکیم (ایم اے ایس) کے احاطے میں ڈینٹل کلینک کا افتتاح کیا۔

AMU Vice Chancellor inaugurated the Dental Clinic at MAS
اے ایم یو وائس چانسلر نے ایم اے ایس میں ڈینٹل کلینک کا افتتاح کیا (ETV Bharat Urdu)

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے ایم اے ایس میں ڈینٹل کلینک شروع کرنے پر ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ایم اے ایس، یونیورسٹی کے عملے کے اراکین، ان کے اہل خانہ اور پنشن یافتگان کو طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ایم اے ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر حماد عثمانی نے کہا کہ یہ کلینک ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کے شعبہ پیریوڈونشیا و کمیونٹی ڈینٹسٹری کے تعاون سے شروع کی گئی ہے، جہاں پر دانتوں کے باقاعدہ چیک اپ اور صفائی، منھ کی صحت کے مسائل، فلورائیڈ علاج، منھ کے کینسر کی جانچ وغیرہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو نے سو سال میں سو سے زائد وائس چانسلر اور چانسلر پیدا کئے ہیں - Aligarh Muslim University

ڈاکٹر حماد نے کہا کہ ایم اے ایس سروس میں تقریباً 75,000 مستفیدین کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ جن میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین، ان کے زیر کفالت اہل خانہ اور پنشنرز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدھ اور جمعرات کو ایم اے ایس ڈینٹل کلینک میں مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ جب کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران یہ کلینک صرف جمعرات کو کھلے گا۔ ڈینٹل کلینک میں ڈاکٹر نیہا اگروال، ڈاکٹر پرمود کمار یادو، ڈاکٹر سید امان علی اور شعبہ پیریوڈونیشیا و کمیونٹی ڈینٹسٹری کے انٹرنز خدمات فراہم کریں گے۔

اس موقع پر محمد عمران رجسٹرار، پروفیسر ایم محسن خان، فائنانس آفیسر، پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن، پروفیسر آر کے تیواری، پرنسپل، ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، پروفیسر رفیع الدین، ڈی ایس ڈبلیو، پروفیسر ایم وسیم علی، پراکٹر، پروفیسر نیہا اگروال، چیئرپرسن، شعبہ پیریڈونشیا و کمیونٹی ڈینٹسٹری، پروفیسر این ڈی تیواری اور پروفیسر ذکی انور صدیقی، اور ایم آئی سی لینڈ اینڈ گارڈنز موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.