ETV Bharat / state

اے ایم یو اساتذہ نے ریسرچ و ڈیولپمنٹ فیئر میں اپنی اختراعات پیش کیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 4:59 PM IST

AMU teachers presented their innovations۔ Research Development Fair آئی آئی ٹی حیدرآباد میں منعقدہ دوسرے ریسرچ وڈیولپمنٹ فیئر ”آئی انوینٹیو-2024“ (IInvenTiv-2024) میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو اساتذہ کی پیش کردہ اختراعات کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سراہا اور ان کی ستائش کی۔

اے ایم یو اساتذہ نے ریسرچ و ڈیولپمنٹ فیئر میں اپنی اختراعات پیش کیں
AMU teachers presented their innovations at the Research and Development Fair

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اساتذہ ڈاکٹر محمد واجد اور ڈاکٹر جے پرکاش نے اپنی اختراعات اس دو روزہ پروگرام میں پیش کیں، جس میں آئی آئی ٹی، آئی آئی ایس سی، این آئی ٹی، آئی آئی ایس ای آر سمیت سائنس، انجینئرنگ و ٹکنالوجی کے 50 سے زائد ادارے شریک ہوئے۔ اس موقع پر مہمان اعزازی کے طور پر سنجے مورتی، سکریٹری، وزارت تعلیم، حکومت ہند موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو کی تاریخ اور اس کا اقلیتی کردار سب سے اہم

ڈاکٹر محمد واجد، شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ، اے ایم یو نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کے اشتراک سے ”ڈیزائن اینڈ میزرمنٹ آف ایم ایم ویو ایف ایم سی ڈبلیو راڈار بیسڈ نان کنٹریکٹ ملٹی پیشنٹ ہارٹ ریٹ اینڈ بریتھ ریٹ مانیٹرنگ سسٹم“
(Design and Measurements of mmWave FMCW Radar-Based Non-Contact Multi-Patient Heart Rate and Breath Rate Monitoring System) کے عنوان سے اپنے سائنسی تصور کو پیش کیا، جب کہ ڈاکٹر جے پرکاش، شعبہ فزکس نے ”لیکوڈ کرسٹل نینوکمپوزائٹس بیسڈ میموری ڈیوائس اور اس کے اطلاقات“ (Liquid Crystal Nanocomposites Based Memory Device and its applications) پر اپنی اختراع کو پیش کیا۔

اے ایم یو کے اساتذہ نے پانچ انٹزیز جمع کی تھیں جن میں سے مذکورہ دو کو پروگرام کی ٹیکنیکل ایویلیویشن کمیٹی نے دو روزہ ریسرچ و ڈیولپمنٹ فیئر کے لیے منتخب کیا۔ جو وزارت تعلیم، حکومت ہند کا ایک اہم اقدام ہے۔ اس میں 53 اعلیٰ تعلیمی اداروں کی جانب سے 120 اختراعات پیش کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.