ETV Bharat / state

اے ایم یو طلبہ نے چھٹے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں سونے کے تمغے جیتے - چھٹے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز

Khelo India Youth Games 2024: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء زہیر خان اور صبیرہ حارث نے چھٹے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے تمغے حاصل کیے۔

AMU students won gold medal in the 6th Khelo India Youth Games

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 12:14 PM IST

چنئی: ریاست تمل ناڈو میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2024 جاری ہیں۔ چنئی میں چھٹے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء زہیر خان اور صبیرہ حارث نے شوٹنگ گیمز کی تاریخ میں اپنا نام درج کیا اور سونے کے تمغے حاصل کیے۔ اے ایم یو میں بی ٹیک فوڈ ٹکنالوجی کے طالب علم زہیر خان نے ٹریپ شوٹنگ مردوں کے مقابلے میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتر پردیش کے لیے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:

Khelo India کھیلو انڈیا کیلئے 3200 کروڑ روپے کا بجٹ پاس، انوراگ

ٹریپ شوٹنگ مردوں کا نیا ریکارڈ
انھوں نے 120/125 کے شاندار اسکور کے ساتھ گیمز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ فائنل میں انھوں نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا اور 44/50 کے اسکور کے ساتھ یوپی کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔ دوسری طرف اے ایم یو کی گیارہویں جماعت کی طالبہ صبیرہ حارث نے ٹریپ شوٹنگ خواتین کے مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انھوں نے کوالیفائی مقابلہ میں 109/125 اور فائنل میں 46/50 کے اسکور کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیابی نے انہیں حکومت کی ’کھیلو انڈیا‘ اسکیم کے تحت بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لیے 8 سال کی اسپورٹس اسکالرشپ کی گارنٹی بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2024 جنوری 19 سے 31 جنوری 2024 تک منعقد کیے جارہے ہیں۔ جس کی میزبانی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں کی گئی۔ یہ کھیل ریاست کے چار بڑے شہروں: چنئی، کوئمبٹور، مدورائی اور تریچ میں منعقد ہورہے ہیں۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز حکومت ہند کے کھیلو انڈیا پہل کے تحت ایک ایونٹ ہے، جس کا مقصد کھیلوں کی مضبوط ثقافت کو فروغ دینا اور کھیلوں میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو قومی سطح پر سب سے اوپر لانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.