ETV Bharat / state

اے ایم یو طلباء و طالبات کا یونیورسٹی گیٹ بند کرکے احتجاج

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) رائڈنگ کلب کے سالانہ ہارس شو کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ اتھلیٹک گرونڈ کی اجازت نہیں دے رہا ہے جس کے خلاف کلب کے اراکین نے یونیورسٹی کے باب سید اور سینٹنری گیٹ بند کرکے احتجاج شروع کر دیا۔

اے ایم یو طلباء و طالبات کا یونیورسٹی گیٹ بند کرکے احتجاج
اے ایم یو طلباء و طالبات کا یونیورسٹی گیٹ بند کرکے احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 3:34 PM IST

علیگڑھ :کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسا دن بھی ائے گا کہ جب یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی کے ہی کلب کے سالانہ پروگرام کو میدان میں منعقد کرنے کے لئے اجازت نہیں دے گا جس کے خلاف طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے گیٹ بند کرکے احتجاج کرنا ہوگا، ایسا کہنا ہے اے ایم یو تاریخی اور اہمیت کے حامل 135 سال پرانے رائڈنگ کلب کے کپتان باسط حنیف کا۔

کلب کے کپتان نے مزید بتایا یہ بات الگ ہے کہ گزشتہ چھہ برسوں سے رائڈنگ کلب کا سالانہ ہارس شو نہیں ہوپایا ہے لیکن اس سے قبل ہمیشہ ہر سال یونیورسٹی کے اتھلیٹک گراونڈ میں ہی منعقد ہوتا تھا، چھہ سال بعد ہم ہارس شو منعقد کروا رہے ہیں تو اب یونیورسٹی انتظامیہ اتھلیٹک گراونڈ کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ اسی لئے ہم نے یونیورسٹی کے باب سید اور سینٹنری گیٹ کو بند کر کے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔

سینٹنری گیٹ پر موجود کلب کے اراکین نے بتایا جب تک یونیورسٹی انتظامیہ ہمیں اتھلیٹک گراونڈ کی اجازت نہیں دیتا ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔ سوال کا خواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا اتھلیٹک گراونڈ کی اجازت کیوں نہیں دے رہے یہ تو نہیں معلوم لیکن ہو سکتا ہے کہ یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سیکرٹری کی ہارس شو منعقد کروانے میں دلچسپی کم ہو۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے اتھلیٹک کلب کے پریسیڈنٹ پروفیسر ضمیر اللہ نے بتایا ہنا ہے کہ ہارس شو رائڈنگ کلب کے گراونڈ پر ہونا چاہیے کیونکہ ہارس شو سے اتھلیٹک گراونڈ خراب ہو جاتا ہے، لیکن اب طلباء نے گیٹ بند کر دیئے ہیں تو دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو ملازمین کو انتظامیہ کی زبانی منظوری پر یقین نہیں، دھرنا جاری

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، اطلاع کے مطابق ہارس شو اور اتھلیٹک گراونڈ کی اجازت سے متعلق انتظامیہ کی میٹنگ چل رہی ہے۔ ممکن ہے کہ طلباء کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ ہارس شو کو اتھلیٹک گراونڈ پر منعقد کروانے کی اجازت دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.