ETV Bharat / state

کولکاتا ڈاکٹر ریپ قتل کے خلاف اے ایم یو طالبات کا زبردست احتجاج - AMU students protest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 5:42 PM IST

کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ویمنس کالج کی طالبات نے باب سید پر زبردست احتجاج کرکے مجرموں کو پھانسی دلانے کا مطالبہ کیا۔

AMU STUDENTS PROTEST
کولکاتا ڈاکٹر ریپ قتل کے خلاف اے ایم یو طالبات کا زبردست احتجاج (Etv Bharat)
کولکاتا ڈاکٹر ریپ قتل کے خلاف اے ایم یو طالبات کا زبردست احتجاج (Video: Etv Bharat)

علی گڑھ: کولکاتا آر جی میڈیکل کالج میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا۔ اس معاملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور لوگوں کو اس کے خلاف احتجاج کرنے کو مجبور کردیا ہے۔ خواتین کی حفاظت پر ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں۔ یہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ اسپتال جیسی عوامی جگہ پر اس طرح کا واقعہ رونما ہو جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بھی مستقل احتجاج کیے جا رہے ہیں آج ویمنس کالج کی طالبات نے ویمنس کالج سے نکل کر باب سید پر اکھٹا ہوئی اور زبردست احتجاج کیا۔ نعرے بازی کے دوران طالبات میں زبردست غصہ دیکھنے کو ملا۔

طالبات نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ صرف کولکاتا کی بات نہیں ہے راجستھان، ہریانہ، ہاتھرس سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور کچھ واقعات تو ایسے ہیں جن کا معلوم بھی نہیں چل پاتا ہے۔ خواتین کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعات میں اضافہ مجرموں کو پھانسی کی سزا نہیں دینے سے ہے۔ اسی لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عصمت ریزی کرنے والوں کو پھانسی کی سزا سنائے۔

طالبات نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر جو آئٹم سونگ دیکھنے کو ملتے ہیں اس سے بھی لڑکوں کی سوچ پر اثر پڑتا ہے، اس لئے سوشل میڈیا اور فلموں میں خواتین پر فلمائے جا رہے آئٹم سونگ سے متعلق کچھ کرنا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک عصمت ریزی سے بری ہو جائے اور ہم خواتین کے خلاف ہونے والے ہر جرم کے خلاف ہیں اور مقتول خاتون کو جلد انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہیں اس کے مجرموں کو پھانسی کی سزا ملنی چاہئے۔

ملک میں خواتین کی حفاظت اور تعلیم پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بیٹی بچے گی ہی نہیں تو پڑھے گی کہاں سے۔ اس لئے حکومت کو بیٹیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا پڑے گا ورنہ بیٹیوں کو والدین کیوں پڑھائے گے اور ویسے بھی جب آج ہم اپنے والدین سے اعلی تعلیم کے لئے دوسرے شہر جانے کی بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ماحول صحیح نہیں ہے۔

خاتون ڈاکٹر کے عصمت ریزی اور قتل سے ملک بھر میں غصہ دیکھا جا رہا ہے، خاص کر ڈاکٹرز میں جس کے سبب ملک بھر میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز اسپتالوں اور کالجوں میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کرکے مقتول ڈاکٹر کے مجرم کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں اور احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے مغربی بنگال کے کولکاتا کے آر جی میڈیکل کالج میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: ایمس نے رہائشی ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: متاثرہ ڈاکٹر کو تمام زخم موت سے پہلے دیے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.