ETV Bharat / state

فائرنگ میں زخمی اے ایم یو ملازم کی موت - AMU Firing - AMU FIRING

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں 24 جولائی کو ہوئی فائرنگ میں زخمی اے ایم یو ملازم ندیم کی علاج کے دوران آج صبح جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں موت ہو گئی ہے۔

AMU
AMU (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 28, 2024, 12:39 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملازمین دونوں بھائی ندیم اور کلیم پر 24 جولائی کو صبح یونیورسٹی کیمپس میں گولی مار دی گئی تھی جس میں کلیم کے سر اور ندیم کے پیٹ میں گولی لگی تھی جس سے دونوں ہی ملازمین شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا تھا۔
شدید طور پر زخمی ندیم کی آج صبح علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس کی اطلاع یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے ٹیلی فون پر دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ندیم کو تین گولیاں لگی تھیں جس میں سے ایک گولی پیٹ میں لگی تھی جس کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سے ان کی حالت نازک تھی۔
فائرنگ کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ دونوں زخمی بھائی تھے جس میں سے کلیم پرمانینٹ اور ندیم ٹیمپرری اے ایم یو ملازم تھے۔
واضح رہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمین کو پولیس نے اے ایم یو پراکٹوریئل ٹیم کی مدد سے موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد بتایا کہ فائرنگ کرنے کی وجہ پرانی باہمی رنجش اور ماضی میں چلے مقدمات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو کیمپس میں ملازمین پر فائرنگ، دو گرفتار

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ، دو ملازمین زخمی، ویڈیو دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.